Home قومی خبریں یوجی سی نے24 یونیورسٹیوں کو فرضی قرار دیا،زیادہ تر اترپردیش اور دہلی میں

یوجی سی نے24 یونیورسٹیوں کو فرضی قرار دیا،زیادہ تر اترپردیش اور دہلی میں

by قندیل

نئی دہلی:یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے بدھ کے روز ملک میں 24خود ساختہ غیر تسلیم شدہ اداروں کا اعلان کیا اور انہیں جعلی قرار دیا۔ ان میں سے زیادہ تر ادارے اتر پردیش اور دہلی میں چل رہے ہیں۔ یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین نے کہاکہ طلبہ اور لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں 24 خود ساختہ غیر تسلیم شدہ ادارے ہیں جو یو جی سی ایکٹ کے برخلاف کام کر رہے ہیں، جنہیں جعلی یونیورسٹیاں قرار دیا گیا ہے اور ان میں کوئی بھی درست نہیں ہے۔ ڈگری دینے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ ان میں سے آٹھ یونیورسٹیاں اتر پردیش میں، سات دہلی میں اور دو اڑیسہ اور مغربی بنگال میں چل رہی ہیں۔ کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، پنڈوچیری اور مہاراشٹر میں بھی جعلی یونیورسٹیاں ہیں۔

You may also like

Leave a Comment