اودھوٹھاکرے کاکارٹون شیئرکرنے والے فوجی افسرنےکہا:میں بی جے پی کے ساتھ ہوں

بھوپال:ریٹائرڈ نیوی آفیسر مدن شرماجنھیں ممبئی میں شیوسیناکے کارکنوں نے مبینہ طور پر مہاراشٹراکے وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے پر واٹس ایپ پر کارٹون بنانے کے الزام میں پیٹا تھا۔ منگل کووہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے بارے میں معلومات دی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے لیے مرکزسے بات کریں گے۔ گورنر سے ملاقات کے بعد شرما نے کہا کہ میں نے انہیں اس واقعے سے آگاہ کیاہےکہ ملزمان پرانتہائی نرم دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ گورنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میری یادداشت پر کارروائی کریں گے۔ میں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت کو برخاست کیا جائے اور صدرراج نافذکیاجائے۔مدن شرما نے میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے کہا کہ وہ اب بی جے پی-آر ایس ایس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے میں بی جے پی-آر ایس ایس کے ساتھ ہوں۔