یواے اِی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدبھارتیوں نے گھرواپسی کے لیے رجسٹریشن کرایا

دبئی:متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ 50 ہزارسے زائدہندوستانیوں نے وائرس انفیکشن کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے درمیان گھر واپسی کے لیے آن لائن رجسٹریشن عمل کے تحت بھارتی سفارت خانے میں درخواست دی ہے۔میڈیامیں آئی خبروں میں اس کی معلومات دی گئی ہیں۔سفارت خانے نے وائرس وباکی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پھنسے ہوئے اور گھر واپسی کے خواہاں ہندوستانیوں کے لیے گزشتہ ہفتے آن لائن رجسٹریشن عمل شروع کیاتھا۔بھارت کے قونصل جنرل نے گلف نیوزکوبتایاہے کہ ہفتہ کی شام چھ بجے تک ہم نے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائدرجسٹر یشن حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایاہے کہ ان میں سے ایک چوتھائی ایسے ہیں جو اپنی ملازمت گنوانے کے بعدوطن لوٹناچاہتے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*