Home قومی خبریں آئی او ایس کے زیر اہتمام بین المذاہب ڈائیلاگ پر دوروزہ سمینار ،مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

آئی او ایس کے زیر اہتمام بین المذاہب ڈائیلاگ پر دوروزہ سمینار ،مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

by قندیل

پٹیالہ/نئی دہلی (پریس ریلیز): مساوات اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے معروف ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسیٹی پٹیالہ کے شعبہ برائے مذہبی امور کے اشتراک سے پنجاب یوینورسیٹی کے آڈیٹوریم کے کانفرنس ہال میں دوروزہ سمینار کا انعقاد ہورہاہے جس کا عنوان ہے ’ ’ مساوات اوربھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے بین المذاہب افہام وتفہیم “۔ سمینار کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب کے درمیان پائے جانے والے اشتراک ، مساوات ، بھائی چارہ اور امن وسلامتی کا فروغ ہے ۔ سمینار میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے کہ اسلام ، عیسائیت ، سکھ مت ، ہندومت ، بدھ ازم اور دوسرے مذاہب کے درمیان اخوت ، مساوات ، بھائی چارہ ، امن وسلامتی اور شانتی کی باتوں کا جو تذکرہ کیاگیاہے اس پر بحث کی جائے ، عوام کو اس سے آشنا کرایا جائے اور یہ بتایا جائے کہ سبھی مذاہب میں مساوات ، بھائی چارہ اور امن وسلامتی کو اہمیت دی گئی ہے ، مذاہب کی بنیاد میں ایک دوسرے مذہب کے خلاف بولنا ، زہر افشانی ، فساد اور قتل وغارت گری شامل نہیں ہے ۔عوام تک مذاہب کے ان پیغامات کو پہونچایاجائے کہ کسی بھی مذہب میں تشدد نہیں ہے ، امن وسلامتی اور بھائی چارہ مذاہب کی بنیادمیں شامل ہیں ۔ اسلام میں مساوات او راخوت واضح طور پر موجودہے ، اسی طرح سکھ مذہب میں اخوت اور مساوات کی اہمیت ہے ، بدھ مذہب میں عدم تشدد کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے ، بھارت کے دستور میں مساوات اور بھائی چارہ کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیاگیاہے مہاتما گاندھی کی تحریک اور نظریات میں بھی عدم ، تشدد بھائی چارہ اور مساوات شامل ہیں ۔ بھائی اور چارہ مساوات کے فروغ میں مذاہب کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔
سمینار میں مختلف مذاہب اورمتفرق شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات موجود ہیں جو مرکزی عنوان کے دائرے میں مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ آج کے افتتاحی اجلاس میں ملک کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حبیب ڈائریکٹر بابا فرید سینٹر برائے صوفی اسٹڈیز پٹیالہ پنجاب ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آئی او ایس نئی دہلی۔ پروفیسر اروند وائس چانسلر پنجاب یونیورسیٹی پٹیالہ ، پروفیسر افضل وانی وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی،پروفیسر ڈاکٹر ہر میندر سنگھ بیدی چانسلر سینٹرل یونیورسیٹی آف ہماچل پردیش ۔مولانا انیس الرحمن قاسمی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبور ڈ ۔سوامی چدا نند سرسوتی ،صدر پرمتھ نکیٹن آشرم رشیکیش ۔بھائی اشوک سنکھ بگرین سابق صدرانسٹی ٹیوٹ آف سکھ اسٹڈیز چنڈی گڑھ۔ڈاکٹر جون دیا ل سکریٹری جنرل آل انڈیا کرشچن کونسل ۔ڈاکٹر پرمود کمار داس ، پروفیسر سید جمال الدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
افتتاجی اجلاس کے شرکاءاور مہمانوں نے مشترکہ طور پر کہاکہ سبھی مذاہب میں عدم تشدد ، اخوت ، امن وسلامتی اور مساوات پر توجہ دی گئی ہے ، مذاہب امن وسلامتی اور عدم تشدد کار استہ دکھاتے ہیں ، کسی بھی مذہب کا پیروکار تشدد کا راستہ نہیں اپنا سکتاہے ، آج کے دور میں اس طر ح کے کانفرنس اور سمینار کی بہت زیادہ ضرورت ہے جہاں مختلف مذاہب کے رہنما اور دانشوران ایک اسٹیج پر اس طرح کی باتیں اور یہ بتائیں کہ مذہب کی روح میں اخوت اور امن وسلامتی ہے ، مذہبی تعلیمات کو اپنانے کے بعد ہی مساوات ، بھائی اور امن وسلامتی کا فروغ ہوسکتاہے ۔

You may also like

Leave a Comment