Home قومی خبریں ٹویٹر کارویہ نرم ، حکومت کو ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی

ٹویٹر کارویہ نرم ، حکومت کو ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی

by قندیل

نئی دہلی:سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر ، جو ڈیجیٹل رولز 2021 پر عمل کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے ، اس میں قدرے نرمی محسوس ہورہی ہے۔حکومت کو بھیجے گئے ایک پیغام میں ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نئے ڈیجیٹل قوانین کی تعمیل سے متعلق پیش رفت کی تفصیلات حکومت کو پیش کرے گا۔آر ایس ایس کے سابق رہنماؤں اور نائب صدر وینکیا نائیڈوکے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلوٹک کو ہٹانے کے تنازعہ کے درمیان وزارت انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی نے ڈیجیٹل قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹویٹر کو الٹی میٹم دے دیا تھا۔فیس بک ،گوگل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں نے پہلے ہی ڈیجیٹل قواعد کے مطابق نوڈل افسران کی تقرری جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں لیکن ٹویٹراور حکومت کے مابین تنازعہ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

You may also like

Leave a Comment