Home سائنس وٹیکنالوجی ’ٹوئٹر‘ نے اپنے ملازمین کے لیے ہمیشہ کےلیے ورک فرام ہوم کا اعلان کردیا

’ٹوئٹر‘ نے اپنے ملازمین کے لیے ہمیشہ کےلیے ورک فرام ہوم کا اعلان کردیا

by قندیل

نئی دہلی : ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو تحفہ دیا ہے۔ ٹویٹر کے سربراہ پراگ اگروال نے جمعہ کو ٹوئٹ کی ایک سیریز میں اعلان کیا کہ سماجی نیٹ ورکنگ کمپنی اس ماہ اپنے عالمی دفاتر دوبارہ کھولنے جا رہی ہے۔ اگر لوگ دفتر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں، لیکن اگر وہ گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں یا کہیں اور سے ،یہ مکمل طور پر ملازمین کی خواہشات پر منحصر ہوگا۔تاہم پراگ اگروال نے ملازمین کو دفتر واپس آنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں کام کرنے کا ایک متحرک کلچر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے ٹوئٹر کے تمام عالمی دفاتر کھل جائیں گے۔ ٹویٹر کے سی ای او پراگ اگروال نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ کہاں کام کرنا ہے، کاروبار کے لیے آپ محفوظ طریقے سے سفر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، یا کس تقریب میں شرکت کرنا ہے، یہ فیصلہ آپ پر منحصر ہے۔ٹویٹر کے سی ای او ملازمین سے کہتے ہیں کہ وہ جہاں بھی زیادہ نتیجہ خیز اور تخلیقی محسوس کرتے ہوں وہیں سے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں مکمل طور پر ورک فرام ہوم کےلیے آپشن بھی شامل ہے۔ پیراگ اگروال نے زور دیا کہ جو لوگ دور سے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں سیکھنے اور نیا کچھ اپنانے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ الگ الگ مقامات سے کام کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔کرونا نامی وبائی مرض سے دُنیا دوچار ہے، دفاتر میں واپسی کے امکانات بہت کم تھے۔ تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد گوگل اپریل کے شروع میں اپنے سیلی کون ویلی کے دفاتر کو ملازمین کے لیے کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ گوگل کوتوقع ہے کہ اس کے ملازمین ہفتے میں صرف 2 دن گھر سے اور باقی دن دفتر سے کام کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment