Home قومی خبریں ٹوئیٹ کرنے والی عالمی شخصیات کوزیادہ معلومات نہیں:جے شنکر

ٹوئیٹ کرنے والی عالمی شخصیات کوزیادہ معلومات نہیں:جے شنکر

by قندیل

نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے کہاہے کہ کسانوں کے معاملے پر ماحولیاتی کارکن گریٹا تھونبرگ اور دیگر کے ٹویٹ کے دوران جوٹول کٹ شیئر کی گئی ہے اس سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ دہلی پولیس نے کہاہے کہ اس ٹول کٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں یوم جمہوریہ تشدد ایک بڑی سازش کا حصہ تھا۔جے شنکرنے کہاہے کہ دہلی پولیس کی تحقیقات کے ساتھ مزید تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔ جے شنکر نے کچھ مشہور شخصیات کو نشانہ بنایا اور کہاہے کہ واضح طور پر انھیں زیادہ نہیں معلومات ہیں۔ انہوں نے ان چیزوں پرتبصرہ کیاہے جن کے بارے میں وہ واضح طور پر زیادہ نہیں جانتے تھے۔گریٹا تھونبرگ نے کسانوں کی تحریک پر ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک ٹول کٹ شیئر کی جس میں کسانوں کی حمایت کے لیے مختلف آئیڈیاز تجویزکیے گئے۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر تجاویز یوم جمہوریہ سے متعلق معلوم ہوتی ہیں۔ تاہم انھوں نے فوری طور پر ٹول کٹ کو حذف کر دیا اور اگلے دن نیا لنک شیئر کردیا۔ اس میں ، انہوں نے لکھا ہے کہ پرانی دستاویز کو ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ یہ کارآمد نہیں تھا۔

You may also like

Leave a Comment