Home بین الاقوامی خبریں ترکی:اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس،سعودی بائیکاٹ کے نتائج پر بحث

ترکی:اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس،سعودی بائیکاٹ کے نتائج پر بحث

by قندیل

انقرہ:ترکی میں اپوزیشن جماعتوں کی دعوت پرکل ہفتے کے روز پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ترک حکومت کی جانب سے سعودی عرب کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ترک معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور نتائج پر بحث کی گئی۔ کثیرالاشاعت ترک اخبار’جمہوریت’ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ‘پیپلز ڈیموکریٹک’ کے مطالبے پر منعقد کیا گیا۔اخبار نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا معاملہ نومبر 2020کونیامی میں ہونے والے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ بھی زیر بحث آیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سعودی عرب میں ترک مصنوعات کے بائیکاٹ اور ترک کمپنیوں کے منصوبوں میں درپیش رکاوٹوں پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔حزب اختلاف کی جماعت نے اجلاس میں ایک یاداشت پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ سے جو صورت حال جاری ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بائیکاٹ کے نتیجے میں دھاگہ اور غذائی مواد منگوانے والی کمپنیوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment