ترکی:لیرا کی قدر میں کمی،مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کردیاگیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ملکی مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ گورنر مراد اؤسل کی برطرفی کی وجہ حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں افراط زر میں نمایاں اضافہ اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی قرار دی گئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ ناجی اگبال کو مرکزی بینک کے گورنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ایک تہائی کی کمی ہو چکی ہے۔ اب ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر آٹھ اعشاریہ پانچ آٹھ ہو چکی ہے۔ برطرف کیے جانے والے گورنر کو جولائی 2019 میں یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*