ترکی کی پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کےلیے روانہ

بیجنگ:ترکی نے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لیے روانہ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی، سفر کے دوران ریل گاڑی دو براعظموں اور پانچ ممالک کے سرحدی علاقوں سے گزرے گی۔ترکی کے محکمہ ریلوے کے جنرل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹرین جیورجیا کے راستے سے کاسپیان سمندر کی حدود میں داخل ہوگی اور پھر آگے کا سفر طے کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ 10 ڈبوں پر مشتمل ٹرین چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے گی۔تاریخی موقع پر محکمہ ریلوے کے وزیر عادل اور چین کے سفارت کار بھی استنبول کے اسٹیشن پر موجود تھے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*