Home قومی خبریں طوفان ”امفان“ کاخطرہ:راہل گاندھی نے کانگریسی کارکنان سے تعاون کی اپیل کی

طوفان ”امفان“ کاخطرہ:راہل گاندھی نے کانگریسی کارکنان سے تعاون کی اپیل کی

by قندیل

نئی دہلی:طوفان ”امفان“ بھارت کے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں تباہی لاسکتاہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ 20 مئی کو”امفان“انتہائی شدید طوفان کے طور پر مغربی بنگال میں اور بنگلہ دیش کے جزائر کے درمیان مغربی بنگال، بنگلہ دیش کے ساحل سے گزرے گا۔”امفان“کے خطرے کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے مغربی بنگال اور اڈیشہ کے کانگریس کارکنوں کو طوفان کے خطرے کو لے کر لوگوں کو آگاہ کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے میں مددکرنے کی اپیل کی ہے۔سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنی ٹویٹس میں لکھاہے کہ بحران کے درمیان”امفان“ طوفان ملک میں آ رہا ہے. میں مغربی بنگال اوراڈیشہ کے تمام کانگریسی کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو خطرہ کا انتباہ دیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مددکریں۔ آپ تمام لوگ محفوظ رہیں۔

You may also like

Leave a Comment