توکیامودی جی نے ملک کوگمراہ کیا؟راج ناتھ کے بیان پرراہل گاندھی کاطنز

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا کے ایوان زیریں میں چین اور بھارت کے مابین تناؤ کے معاملے پروزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر حملہ کیا ہے۔ وزیر دفاع کے بیان کے بعد راہل گاندھی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھاہے کہ وزیر دفاع کے بیان سے یہ واضح ہے کہ مودی جی نے چینی تجاوزات پر ملک کو گمراہ کیاہے۔ہمارا ملک ہمیشہ ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے ، اور رہے گا۔ لیکن مودی جی ، آپ چین کے خلاف کب کھڑے ہوں گے؟ ہم اپنے ملک کی سرزمین کو چین سے کب واپس لیں گے؟ چین کا نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں؟مودی نے کہاتھاکہ نہ توہندوستانی سرحدمیں کوئی داخل ہواہے اورنہ کوئی زمین کسی کے قبضے میں ہے۔