توامریکی صدرہمارے پی ایم کاموڈ بتارہاہے ؟ٹرمپ کے بیان پرپرشانت کشورکاطنز

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وزیر اعظم مودی کے موڈ پربیان کے بعد ، پرشانت کشور نے طنزیہ انداز میں کہاہے کہ اب ہم اپنی تمام پریشانیوں کو ترک کر سکتے ہیں ، کیوں کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان واقعی خود کو عالمی سطح پرثابت کرچکا ہے۔ امریکہ کاصدر اب ہمارے وزیر اعظم کے مزاج کے بارے میں بتا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ وہائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاتھاکہ بھارت اور چین کے مابین تناؤکی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا موڈاچھانہیں ہے۔ لیکن ان کے بیان پر بہت سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ کیونکہ حکومت ہند سے وابستہ ذرائع نے اس کی تردیدکی ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے مابین چین کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔