ٹرمپ نے ہندنژاد امریکی وکیل کو وفاقی عدالت کا جج نامزدکیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نڑاد امریکی وکیل کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں بطور جج مقررکیے جانے کی منظوری دی ہے۔نیویارک کے مشرقی ضلع کے لیے امریکی ضلعی عدالت کے جج کے طور پر نامزد، سریتاکوماتی ریڈی، ایک وکیل ہیں اور کولمبیا لاء اسکول میں قانون پڑھاتی ہیں۔وہائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ٹرمپ نے ان کی نامزدگی امریکی سینیٹ کوبھیجی ہے۔اس سے پہلے وہ اسی ضلع عدالت کے سابق جج بریٹییون کے تحت کام کر چکی ہیں۔ہارورڈ لاء اسکول سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ کولمبیا سرکٹ ضلع کی عدالت کے اس وقت کے جج بریٹییون کے قانون کلرک کے طور پر سروس کر چکی ہیں۔اس سال 12 فروری کو، ٹرمپ نے نیویارک مشرقی ضلع عدالت کی ضلع جج کے طور پر نامزد کرنے کی اپنی منشاکااعلان کیاتھا۔