ٹرمپ کا شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک:جو بائیڈن

نیویارک:نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اپنی انتخابی شکست تسلیم نہ کرنا ’’شرمناک‘‘ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کے اس رویے سے امریکا میں انتقال اقتدار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ منگل کو صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کا عمل بخوبی جاری ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ امریکا میں غیرسرکاری طور پر گزشتہ سنیچر کو ہی جو بائیڈن کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا تھا، جس کے بعد جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی رہنما انہیں انتخابی جیت پر مبارکباد دے چکے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*