نئی دہلی:ہندوستانی مردہاکی ٹیم نے اولمپکس میں زبردست آغاز کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پول اے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔ ہندوستان میں نیوزی لینڈ کو یہ برتری دلانے کے لئے روپندر پال سنگھ اور ہرمنپریت سنگھ نے گول کیا۔ ہندوستان نے ایک وقت نیوزی لینڈ پر 3-1 کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن آخری لمحے میں نیوزی لینڈ نے گول کرکے اپنے گول میں اضافہ کردیا۔ لیکن ہندوستان کی دفاعی لائن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی الٹ پلٹ کے امکانات کو ختم کردیا۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم بھی دوسرے دن اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔