ٹکٹ کے لیے سیاست میں داخل نہیں ہوا، خدمت کا موقع چاہتاتھا:گپتیشور پانڈے

نئی دہلی: بہار کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور بہار انتخابات سے عین قبل جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے وابستہ ہونے والے گپتیشور پانڈے نے کہاہے کہ میں سیاست میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ یہ بھی سچ ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں ملا لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ اسمبلی کا ٹکٹ لے کرایم ایل اے بن جائوں۔ کوئی بھی ڈی جی پی اسمبلی ٹکٹ کے لیے دستبردار نہیں ہوگا۔ میں نے 35 سال خدمت کی اور میرے سخت ترین نقاد بھی نہیں کہہ سکتے کہ میں ناکام رہا۔پانڈے نے کہاہے کہ میں سماج کے لیے کام کرنا چاہتا تھا۔ میں یہ موقع چاہتا تھا۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تمام فیصلے میرے ہی تھے۔ یہاں تک کہ ملازمت چھوڑنا ، ٹکٹ نہ ملنا میرا مقدر ہے۔ ہمارے بھی کئی قسم کے دشمن ہیں۔ ہم ہیں جو ہم ہیں۔سیاست میں میری کوئی خواہش نہیں ، میں نے خود کو بھگوان کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گریجویشن سنسکرت میں کی تھی۔ میں نے یہ سب پڑھا ہے ، مجھے بچپن سے ہی ویدوں اور پورانوں میں بھی دلچسپی تھی۔ میں بابا نہیں بننا چاہتا اور نہ ہی کسی کو شاگرد بنانا چاہتا ہوں۔