Home قومی خبریں امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی کی شخصیت وخدمات پر کل ہند مقابلۂ مضمون نویسی کی تاریخ میں 31اکتوبر2022 تک توسیع

امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی کی شخصیت وخدمات پر کل ہند مقابلۂ مضمون نویسی کی تاریخ میں 31اکتوبر2022 تک توسیع

by قندیل

کمپوزنگ کی سہولت نہ ہوتومضمون نگار صاف ستھری قلمی تحریر بھی بھیج سکیں گے

نئی دہلی (پریس ریلیز): عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈویلفیئرفا ئونڈیشن نئی دہلی کے زیراہتمام امیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کی شخصیت وخدمات پرمضمون نویسی کے مسابقہ کااعلان کیاگیا تھا، مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی لیکن متعدد گزارشات اور مسلسل مطالبے کے بعد تاریخ کی توسیع کا فیصلہ کیاگیاہے۔چنانچہ اب مقالہ نگار31اکتوبر 2022 تک اپنے مضامین بھیج سکتے ہیں، انتظامیہ نے ایک اور شرط میں رعایت دیتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر کمپوزنگ کی سہولت نہ ہو تو صاف ستھری تحریر میں بھی مضامین وہاٹس ایپ(8863914738) اور ای میل([email protected]) پر پی ڈی ایف شکل میں بھیج سکتے ہیں، کیوں کہ بہت سارے مساہمین کو دشواری درپیش تھی چنانچہ فائونڈیشن نے کمپوزشدہ کی شرط میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے جس کو لوگوں نے سراہا ہے-
مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کی شخصیت کے مختلف پہلوہیں،اوران کی خدمات کے متعددمیدان ہیں۔ان میں سے چارکوموضوع بنایاگیاہے۔تفصیل کے مطابق،’مولانامحمدولی رحمانی کی ادبی خدمات‘،’مولانامحمدولی رحمانی اورتعلیم‘،مولانامحمدولی رحمانی کی سیاسی بصیرت‘،اور’مولانامحمدولی رحمانی کاسماجی کردار‘موضوعات طے کیے گئے ہیں۔مقالہ نگار ان میں سے کسی ایک پرمضمون لکھ سکتے ہیں۔
فاونڈیشن کے سکریٹری مولانانجم الدین رحمانی نے بتایاکہ تین کلیدی انعامات طے کیے گئے ہیں۔پہلاانعام 5000،دوسراانعام3000،اورتیسراانعام 2000 روپیے اور کتابوں پرمشتمل ہوگا۔ان کے علاوہ 10مقالہ نگاروں کوکتابوں کی شکل میں تشجیعی انعامات سے سرفرازکیاجائے گانیزسبھی شرکاء کوتوصیفی سنددی جائے گی۔انعامات کی تقسیم کی تاریخ اورتقریب کی جگہ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔
شرائط کے مطابق مضمون ان پیج میں کمپوزشدہ ہواور1500سے2000الفاظ پرمشتمل ہو،ان پیج کاپی کو پی ڈی ایف کے ساتھ فا ئونڈیشن کے ای میل پر بھیجنا ہے۔اگر ان پیج کی سہولت نہ ہو تو اب آسانی کے لیے اختیار دیاگیاہے کہ مقالہ نگار صاف ستھری قلمی تحریر بھیج سکتے ہیں،مقالہ نگار کی عمر35برس سے زائدنہ ہو،صاحب قلم کاکسی مدرسہ،ادارہ یااسکول وکالج میں ہوناضروری ہے۔مضمون کے پہلے صفحہ پرمقالہ نگاراپنانام،تاریخ پیدائش، مکمل پتہ اور فون نمبردرج کریں گے،رجسٹریشن فیس بہت معمولی رکھی گئی ہے۔اشتہارمیں درج کیوآرکوڈپرصرف 100روپیے بھیج کراس کااسکرین شارٹ میل آئی ڈی یااس وہاٹس ایپ نمبرپربھیجیں گے:8863914738۔نیزمزیدمعلومات کے لیے 7838917312 (شاہداقبال،کوآرڈینیٹر)سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں فاؤنڈیشن کے صدر مولانا محمد شہاب الدین رحمانی قاسمی نے جواب دیا کہ عمر کی حد 35 سال اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ نئی نسل کوآگے بڑھنے کا موقع ملے اور ان کو انعامات سے سرفراز کرکے حوصلہ افزائی کی جائے.
فا ئونڈیشن کے اس اقدام کی بہت سے لوگ تعریف کررہے ہیں کہ اس کے ذریعہ جہاں ایک طرف نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی وہیں مولانامحمدولی رحمانی کی ان چارخصوصیات پربھی مطالعہ ہوگااورتحقیقی مقالے سامنے آئیں گے۔

You may also like

Leave a Comment