ٹیسٹ رینکنگ میں کوہلی نمبر 1 پر برقرار، رہانے اور پجارا کھسکے

دبئی:
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کو جاری بلے بازوں کی تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ مقام برقرار رکھا جبکہ چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے فہرست میں کھسک گئے ہیں۔آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ کوہلی 928 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر قابض آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ (911) سے کافی آگے ہیں۔پجارا ایک مقا م کھسک کر 791 پوائنٹس سے چھٹے نمبر پر جبکہ رہانے دو مقام کے نقصان سے 759 پوائنٹس سے نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔گیند بازوں میں چوٹ سے واپسی کرنے والے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ 794 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ اسپنر روی چندرن اشون (772 پوائنٹس) اور فاسٹ بولر محمد سمیع (771 پوائنٹس) بالترتیب نویں اور 10 ویں مقام پر ہیں۔آسٹریلیا کے مارنس لابشین نے اپنے کیریئر کا بہترین تیسری پوزیشن حاصل کی۔25 سال کے اس کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 215 اور 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور وہ حال میں ختم ہوئی اس سیریز میں 549 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنس 904 پوائنٹس سے ٹیبل میں نیل ویگنر (852 پوائنٹس) اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر (830 پوائنٹس) سے آگے سب سے اوپر ہیں۔آسٹریلیائی تیزگیندباز مچل اسٹارک نے مارچ 2018 میں اپنی پچھلی کیریئر کی بہترین پانچویں درجہ بندی پر قبضہ جمایا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 15 وکٹ لیے۔ اسپنر ناتھن لیون 10 وکٹ کی مدد سے پانچ مقام کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے اور مشترکہ طورپر 14 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے آل راؤنڈر کولن دی گرنڈہوم بلے بازوں کی فہرست میں 47 ویں سے 39 ویں جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں 36 ویں سے 34 ویں مقام پر پہنچ گئے۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 47 اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے کیریئر میں دوسری بار ٹاپ10 بلے بازوں میں داخل ہوئے۔وہ 15 ویں سے 10 ویں مقام پر پہنچ گئے، حالانکہ انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بہترین نویں درجہ بندی حاصل کی تھی۔ڈم سبلے نے پہلے ٹیسٹ سنچری کی بدولت 87 پائیدان کی چھلانگ لگائی جس سے وہ 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔وہیں فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن 28 ویں بار پانچ وکٹ کے ریکارڈ سے گیند بازوں کی فہرست میں دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*