Home قومی خبریں اروند کجریوال کے گھر میں توڑ پھوڑ، تیجسوی سوریا کو دہلی پولیس نے کیاطلب

اروند کجریوال کے گھر میں توڑ پھوڑ، تیجسوی سوریا کو دہلی پولیس نے کیاطلب

by قندیل

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد دہلی پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے بی جے پی ایم پی اور یوتھ فرنٹ کے صدر تیجسوی سوریا کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے گھر کے باہر توڑ پھوڑ کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے اور ان سے اس معاملے کی جانچ میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس کی جانکاری دی ہے۔ بتا دیں کہ 30 مارچ کو بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے وزیر اعلی اروند کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور اس دوران توڑ پھوڑ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ تیجسوی سوریا خود اس مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ احتجاج فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر اروند کجریوال کے تبصروں کے خلاف تھا۔ اس معاملے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت بھی مل گئی تھی۔درحقیقت پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ گزشتہ ماہ چیف منسٹر اروند کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر حساس واقعہ کی تحقیقات کریں اور ملزمان کی ذمہ داری طے کریں۔عدالت نے اس واقعے کو انتہائی پریشان کن صورتحال قرار دیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment