Home قومی خبریں تیجسوی یادو کا نتیش کمار کو چیلنج:اپنی کسی بھی ایک کامیابی پر کرلیں بحث

تیجسوی یادو کا نتیش کمار کو چیلنج:اپنی کسی بھی ایک کامیابی پر کرلیں بحث

by قندیل

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوارتیجسوی یادونے این ڈی اے امیدوار اور وزیر اعلیٰـ نتیش کمار سے ان کی کسی بھی کامیابی پر بحث کرنے کے لیے چیلنج کیا ہے۔ تیجسوی نے وزیر اعلی نتیش کمار کو کسی بھی موضوع پر بحث کرنے کا کھلا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک نئی روایت کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔پیر کوایک سوال کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہا کہ میں وزیر اعلی نتیش کمار جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی15 سال میں جو بھی کامیابیاں رہی ہیں ان میں سے کسی ایک کامیابی بھر کہیں بھی بحث کرلیں۔ ہم ان کو چیلنج دیتے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ 15 سالوں میں ان کی جو بھی کامیابی رہی ہے۔ کسی ایک چیز کا انتخاب کرلیں جو ان کی پسند کی ہو۔ اس چیلنج کے بارے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ اس سے ایک نئی روایت کا آغاز بھی ہوگا اور کیونکہ بہار جمہوریت کی ماں رہی ہے اور ویشالی کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے چیلنج کو قبول کریں، تاکہ ایک بہتر روایت کا آغاز کیا جاسکے۔تاہم جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ اس وقت ہر کوئی انتخابی مہم میں مصروف ہے اور تیجسوی پہلے اپنے والدین کے 15 سالوں میں جو کچھ بھی غلط ہوااس کا حساب دیں۔

You may also like

Leave a Comment