Home قومی خبریں تیجسوی یادوکے رویے سے اوپیندرکشواہاناراض،نئےمتبادل کی تلاش میں

تیجسوی یادوکے رویے سے اوپیندرکشواہاناراض،نئےمتبادل کی تلاش میں

by قندیل

پٹنہ:تیجسوی یادوکے رویے کی وجہ سے جیتن رام مانجھی کے بعداوپیندر کشواہا بھی عظیم اتحادسے باہر ہوسکتے ہیں۔ وہ اگلے ایک یا دو دن میں عظیم اتحاد چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ جمعرات کو آر ایل ایس پی نے ایک میٹنگ بلائی ہے اور اس میں پارٹی مزید لائحہ عمل تیار کرے گی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام بڑے لیڈران کے ساتھ آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے نئے آپشن پر ہوم ورک کرنا شروع کردیا ہے۔ اوپیندرکشواہا میٹنگ کے بعد ایک بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔اوپیندرکشواہا کے گرینڈ الائنس چھوڑنے پر آر ایل ایس پی کے چیف جنرل سکریٹری مادھو آنند کہتے ہیں کہ آر جے ڈی اور کانگریس کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ الیکشن سر پر ہے اور ابھی تک سیٹوں کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے۔ ایسی صورت میں پارٹی کے پاس اختیار ہے کہ وہ کوئی اور متبادل اختیار کرے۔ اگر ہم اتحادسے الگ ہوجائیں تو اس کی ذمہ داری آر جے ڈی اور کانگریس پر ہوگی۔ پچھلے دنوں اوپیندرکشواہا تیجسوی یادو سے ملے تھے۔ اس میٹنگ میں بھی نشستوں کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ تیجسوی یادوکے رویے کی وجہ سے عظیم اتحاد کے لیڈران میں ناراضگی ہے۔تیجسوی یادونے اوپیندر کشواہا کو بڑا دھچکا دیا اور آر جے ڈی میں آر ایل ایس پی کے ایگزیکٹو نائب صدرکوشامل کرلیا۔ وہ آدھی رات کو آر جے ڈی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کو توڑنے پراوپیندر کشواہاتیجسوی یادوسے سخت ناراض ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے جمعرات کو آر ایل ایس پی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment