تیسرے دن کا کھیل ختم،ہندوستان ملبورن ٹیسٹ میں فتح کے قریب

ملبورن:پہلی اننگز کی برتری کے بعد گیندبازوںکی عمدہ کارکردگی سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے روز بیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے ۔آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر 133 رنز بنائے ہیں اور وہ ہندوستان سے صرف دو رنز آگے ہے۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان اجنکیا رہانے (112) اور رویندر جڈیجا (57) کی سنچری کی مدد سے 131 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 195 رنز بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے صبح پانچ وکٹوں پر 277 رنز سے آغاز کیا اور تیسرے دن پہلے سیشن میں 49 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران باقی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ آسٹریلیائی اسکور ایک موقع پر تین وکٹوں پر 98 تھا لیکن میتھیو ویڈ (40) ، ٹریوس ہیڈ (17) اور کپتان ٹم پین (ایک) کے آؤٹ ہونے کے ساتھ چھ وکٹوں پر 99 رنز ہوگیا ۔ نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے ایک بار پھر ہندوستان کو پریشان کیا کیونکہ آل راؤنڈر کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 17) اور پیٹ کمنس (ناٹ آؤٹ) نے دن کے بقیہ 18 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا۔ ان دونوں نے اب تک ساتویں وکٹ کے لئے 34 رنز جوڑے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے جڈیجہ نے دو جبکہ امیش یادو ، جسپریت بمراہ ، روی چندرن اشون اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ دریں اثنا ہندوستان کو فاسٹ بولر امیش یادو کی خدمات زیادہ حاصل نہیں ہوئیں ، جنہیں اپنے چوتھے اوور کے دوران انجری کی وجہ سے میدان چھوڑنا پڑے۔ امیش نے اس سے قبل اپنے دوسرے اوور میں جو برنز (چار) کو وکٹ کیپر پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا تھا ،اشون نے مارنس لبوشین(28) کو آئوٹ کیا ۔اسٹیو اسمتھ نے اپنی ناقص کارکردگی جاری رکھی اور کیریئر میں دوسری بار پورے میچ میں 10 سے کم رنز بنائے۔ بمراہ نے انہیں پر بولڈ کیا ۔ جڈیجہ نے 38 ویں اوور میں پہلی بار گیند سنبھالی اور ویڈ کی جارحانہ اننگز کا خاتمہ کرکے ہندوستان کو کامیابی دلائی۔انہوں نے 137 گیندیں کھیلی اور تین چوکے لگائے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*