Home اسپورٹس تیسرا ونڈے:وقار بچانے اترے گا ہندوستان،نٹراجن یا شاردل کو سینی کی جگہ مل سکتا ہے موقع

تیسرا ونڈے:وقار بچانے اترے گا ہندوستان،نٹراجن یا شاردل کو سینی کی جگہ مل سکتا ہے موقع

by قندیل

کینبرا:پہلے دو میچوں میں یکطرفہ شکست کے بعد مسلسل دوسری سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کے لیے ہندوستانی ٹیم بدھ کے روز یہاں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں گیندبازی اٹیک میں تبدیلی کرسکتی ہے اگر آسٹریلیا 3-0 سے جیتنے میں کامیاب رہتا ہے تو پھر ہندوستان کو مسلسل دوسری سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ اس سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ نے اسے کلین سویپ کیا تھا۔ پہلے دو میچوں میں زیادہ رنز بنے،آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف آسان جیت درج کی تھی،اگر ٹیم انڈیا اوول میں جیت کرتی ہے تو ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل اس کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ کپتان کوہلی پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ پہلے دو میچوں میں آسٹریلیائی نے اسے مکمل شکست دی ہے اور امید ہے کہ ہندوستان اپنی پہلی جیت کی جستجو میں کچھ تبدیلیاں کرے گا۔ پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے تیز گیندباز نویدیپ سینی اب تک بہترین بولنگ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے ان کے خلاف آسانی سے رنز بنائے ہیں۔سینی کے سات اوورز میں 70 رنز دینے کے بعد کوہلی کو ہاردک پانڈیا اور مینک اگروال جیسے گیندباز سے اسپیل پورا کرانا پڑا۔ پانڈیا بولنگ کے لیے مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جبکہ اگروال عام طور پر بولنگ نہیں کرتے ہیں۔حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر شاردال ٹھاکر یا بائیں ہاتھ کے فاسٹ نٹراجن کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں موقع مل جائے۔ شاردل کو 27 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ ہے جبکہ نٹراجن یارکر کو پھینکنے میں مہارت رکھتے ہیں۔اگر کوہلی ٹیسٹ سیریز سے قبل جسپریت بمراہ اور محمد شامی کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو شاردل اور نٹراجن دونوں کو کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ موجودہ سیریز میں ہندوستانی گیندبازی فارم میں نظر نہیں آئی اور ان کے خلاف پہلے دو میچوں میں 69 چوکے اور 19 چھکے لگائے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment