ترقی کانعرہ فریب،بے روزگاری اورمہنگائی پرحکومت ناکام ،لالویادوایک نظریہ کانام:تیجسوی

پٹنہ: آر جے ڈی کی سلور جبلی پرتیجسوی یادو نے نتیش حکومت کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو ایک نظریہ کانام ہے۔ وہ جہاں بھی رہے ، بہارسے ان کا تعلق رہا۔ بہار میں نوجوان پریشان ہیں۔ کوئی ترقی نہیں ہوئی ، کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔ جب تک سماجی انصاف نہیں ہوگا ، نفرت اور امتیازی سلوک ختم نہیں ہوگا ، تب تک ترقی نہیں ہوگی۔ لالو یادونے 2014 میں کہا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے کہ ملک ٹوٹے گا یا متحد رہے گا ، لیکن ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ آج ملک کو فروخت کرنے کا کام ہو رہا ہے۔پٹرول کی قیمتیں اور رسوئی گیس کی قیمتیں کہاں سے کہاں بھاگ رہی ہیں۔ کہا جاتا تھا کہ اچھے دن آئیں گے ، اب کیا ہوا۔تیجسوی یادونے مزیدکہا کہ وہ لوگ کہتے تھے کہ ہم ملک کو ختم ہونے نہیں دیں گے، وہ نعرے یاد رکھیں۔ ان لوگوں نے سماج کو توڑنے کا کام کیا ہے۔ بھائی سے بھائی کو لڑانے کا کام کیا ہ