Home قومی خبریں قاسمی کوچنگ سینٹر بدھ نگرا، سیتامڑھی کے زیر اہتمام نعتیہ و تقریری مسابقے کا انعقاد

قاسمی کوچنگ سینٹر بدھ نگرا، سیتامڑھی کے زیر اہتمام نعتیہ و تقریری مسابقے کا انعقاد

by قندیل

 

فتنہ کے اس دور میں عقاٸد و اعمال کی حفاظت کے لٸے علوم دینیہ کی اشد ضرورت ہے: عبدالخالق قاسمی

سیتامڑھی(پریس ریلیز)علم دین کے بغیر زندگی گذارنا ناممکن ہے، نوجوان نسل کو علم دین سے آگاہ کرنا ہمارا فرض منصبی ہے۔ علم کے بغیر کبھی ترقی نہیں ہو سکتی آج وہی قومیں اور ملک ترقی پذیر ہے جو بظاہر تعداد میں کم ہیں لیکن علم وہنر اور ٹکنالوجی میں آگے ہے۔ یہ باتیں مولانا عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور نے قاسمی کوچنگ سینٹر بدھنگرا سیتامڑھی کے زیر اہتمام منعقد تقابلی و انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہیں۔ انہوں نے مدارس اسلامیہ اور مکاتب قرآنیہ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت کے نونہالوں کا مستقبل تابندہ و درخشندہ یہیں سے بنتا ہے اس لئے انھیں مضبوط و مستحکم بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر تعلیم سے پہلے قرآن و حدیث کی تعلیم مقدم ہے۔اس لٸے اپنے بچوں کو مکاتب سے جوڑیں، یہ فتنے کا دور ہے۔اس پر فتن دور میں عقاٸد و اعمال کی حفاظت کے لٸے علوم دینیہ کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر مولانا صدر عالم قاسمی نے بھی بصیرت افروز خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آپ حضرات مغرب بعد سے ہی طلبہ و طالبات کا پروگرام  سماعت کر ہے تھے۔چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بچیوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نعت پاک،تقاریر، کلمات توحید، وضو، غسل اور نماز کے فراٸض کے ساتھ اسلامی معلومات پر مشتمل دلچسپ پروگرام پیش کیا۔اس دوران انہوں نے مولانا شہنواز قاسمی ڈاٸریکٹر قاسمی کوچنگ سینٹر بدھنگرا کی خدمات کو خوب سراہا۔مولانا عرفان احمد ناظم مدرسہ آصفیہ تجویدالقرآن بدھنگرا نے اپنے بیان میں طلبہ و طالبات کے سرپرست کو متوجہ کرتے ہوٸے کہا کہ آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کو سب سے پہلے دینی تعلیم سے جوڑیں، ہر تعلیم سے پہلے اسے دین کی تعلیم سے آراستہ کریں۔آج جس کوچنگ سینٹر میں آپ اور ہم موجود ہیں، اس کو آگے بڑھانا اور مولانا شہنواز قاسمی کے کاندھے سے کاندھے ملاکر چلنا اور اس کی تعمیر و ترقی کی فکر کرنا امت مسلمہ کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر مولانا نوشاد قاسمی صدر مدرس مہھدالصفہ بدھنگرا نے کہا کہ یہ وہ بچے اور بچیاں ہیں، جو معاشرے اور ملک کے مستقبل ہیں ابھی طلبہ و طالبات کے تعلیم و تربیت کو دیکھا ماشاءاللہ طلبہ و طالبات نعت شریف تقاریر فرائض نماز واجبات نماز فرائض غسل فرائض وضو جنازے کی شرائط و فرائض کو بیان کر رہے تھے، میں دل سے مبارک باد دیتا ہوں قاسمی کوچنگ سینٹر کے ڈاٸریکٹر مولانا شہنواز قاسمی کو، اللہ ان کے مساعی جمیلہ کو قبول فرماٸے۔ اس نعتیہ و تقاریر۔وادعیہ مسنونہ تقابلی پروگرام میں بطور حکم مولانا فضل الرحمن،مولانا نوشاد قاسمی،مولانا عرفان مظاہری، قاری شہادت علی، مولانا عاشق مظاہری کی شرکت رہی۔نعتیہ مسابقہ میں اول پوزیشن شبانہ پروین، دوم پوزیشن عالیہ پروین، سوم پوزشن اسلام الدین نے حاصل کی۔تقریری مسابقہ میں اول پوزیشنمحمد مدثر،دوم پوزیشن فردوس پروین، سوم پوزیشن روشنی پروین نے حاصل کی۔ادعیہ مسونہ تقابل میں اول پوزیشن علیشہ پروین، دوم پوزیشن علمی پروین اور سوم پوزیشن شاہ زیب نے حاصل کی۔تمام کامیاب طلبا و طالبات کو نقد روپے و گرانقدر قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔اس مسابقہ میں شریک ہونے ہونے والے 70 طلبہ و طالبات کو مقامی و علاقاٸی سرکردہ لوگوں کے ہاتھوں تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کا باضابطہ آغاز امیر حمزہ متعلم مدرسہ شاہی مرادآباد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت کے فراٸض قاسمی کوچنگ سینٹر کے ڈاٸریکٹر مولانا شہنواز قاسمی نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاری علاءالدین، محمد احسان، امام الاسلام قاسمی، مولانا عمر فاروق قاسمی نے شرکت کی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں حافظ امتیاز، محمد سرفراز سمیت گاوں کے لوگوں نے اہم رول ادا کیا۔مولانا صدر عالم قاسمی کی جامع دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔

You may also like

Leave a Comment