تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکاڈمی کی تشکیل نو ،ڈاکٹر نعیم الرحمن نئے وائس چیر مین مقرر

تمل ناڈو:حکومت تمل ناڈو نے بتاریخ 25 /فروری 2021 ءکو ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی تشکیل نو کا حکم نامہ (گورنمنٹ آرڈر) جاری کردیا کر دیا گیا ہے جس کے تحت نئے ارکان حسب ذیل ہوں گے۔شری کے۔پی۔انبژگن(ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم) چیر مین اورڈاکٹر محمد نعیم الرحمن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم جی آر یونیورسٹی اس اکیڈمی کے وائس چیرمین ہوں گے۔وزارتِ مالیات،وزارتِ اعلی تعلیم،وزاراتِ اقلیتی بہبود کے سیکریٹریس بھی اس کے نامزد ارکان ہوں گے۔ان کے علاوہ پروفیسر قاضی حبیب احمد صدر شعبہ اردو،مدراس یونیورسٹی،ڈاکٹر طیب خرادی صدر شعبہ اردو نیو کالج ،مدراس، جناب اے۔ محمد اشرف صاحب سابق سیکریٹری میاسی،نیو کالج،ڈاکٹر کلیم اللہ پرنسپل مظہر العلوم کالج،آمبور،ڈاکٹر جے اکبر خان،ڈاکٹر نکہت سلطانہ،مفتی زبیر صاحب،ڈاکٹر نگار اختر صاحبہ ،پروین پاپا صاحبہ،جناب نذیر احمد،جناب اکمل باشاہ،حافظ محمد اقبال،محمد عبدالغنی صاحب،سید کبیر احمد عمری،محمد آصف صاحب تمل اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نئے ممبران منتخب ہوئے۔
سرکاری اعلانیہ کے مطابق تمل اسٹیٹ اردو اکیڈمی کا قیام تین سالوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔اس اعلان سے ریاست تمل ناڈو میں اردو بولنے والےتمام طبقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔سابقہ حکومتوں کی سرد مہری اور لسانی اقلیتوں سے تعصب کے رویہ سے گزشتہ بارہ سالوں سے اردو اکیڈمی کی تشکیل نو نہیں ہو پائی تھی اب اس اعلان سے متحرک و فعال وائس چیرمین اور بآثر اراکین کے تقرر سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ ریاست میں اردو زبان کی نشاۃ ثانیہ ہوگی۔ملک کی دیگر ریاستوں کی اردو اکیڈمیوں کی طرح ریاست تمل ناڈو اردو اکیڈمی بھی اردو زبان و ادب کی ترقی و نشر واشاعت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔