تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 31 دسمبر تک،تعلیمی اداروں اور تقریبات سے متعلق ہدایات جاری

چنئی:تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اپنے نئے حکم میں تمل ناڈو کی حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے کچھ نئی رعایت دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لاک ڈاؤن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ تاہم حکومت نے متعدد نئی رعایت بھی دی ہے۔ایک ہفتے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا منصوبہ ہے۔ 7 دسمبر سے ہدایات اور ایس او پی کے ساتھ گریجویٹ کلاس کے تحت آنے والے آرٹس، سائنس، ٹیکنیکل، انجینئرنگ اور ایگری کالجز فائنل ایئر کے طلباء کے لئے کھل جائیںگے۔ یکم دسمبر سے یو جی میڈیکل کی پہلی سالہ کلاس ہاسٹل کے ساتھ شروع ہوجائے گی ۔ میڈیکل اور متعلقہ یو جی اور پی جی کے لئے کلاسز 7 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں کی ٹریننگ کے لئے سوئمنگ پول بھی کھولے جائیں گے۔ ریاست سیاحوں کے لئے بھی مراعات دینا چاہتی ہے۔ نئے حکم میں بتایا گیا ہے کہ 14 دسمبر سے میرین بیچ کھل جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی سیاحتی مراکز بھی کھول دئیے جائیں گے۔ بڑے پیمانے پر پروگراموں کے لئے ہدایت بھی جاری کردئی گئی ہیں۔ اس کے مطابق سیاسی، سماجی اور مذہبی پروگرام 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ صرف بند جگہوں پر ہی کیے جاسکتے ہیں۔ کلکٹر یا چنئی پولیس کی اجازت سے 200 افراد ان پروگراموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔