تامل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل پر25 نومبر کوآسکتا ہے طوفان،دو دن شدید بارش کاانتباہ

پڈوچیری:اگلے دو دن خلیج بنگال سے ملحق تمل ناڈو اور پڈوچری میں مشکل ہوسکتے ہیں۔ طوفان ’نویار‘ خلیج بنگال سے ٹکرا کر 25 نومبر کو ان ریاستوں کے ساحل پر جاسکتا ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں 100 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ بحری طوفان خلیج بنگال میں شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 25 نومبر کی سہ پہر میں یہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل کو عبورکرسکتا ہے۔ طوفان کے اثر کی وجہ سے ان ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل کے قریب 8 کوسٹ گارڈ اور 2 طیارے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ تجارتی بحری جہازوں اور ماہی گیری کشتیوں کے ذریعے طوفان سے خبردار کیا جارہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں لوگوں کو خراب موسم کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔این ڈی آر ایف کی 30 ٹیمیں راحت اور امداد کے لئے تیار ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ڈی جی ایس این پردھان نے کہا کہ طوفان سے راحت کے لیے تامل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش میں 12 کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ ان ریاستوں میں 18 ٹیموں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔