Home قومی خبریں اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے

اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے

by قندیل

نئی دہلی: اردو اکادمی، دہلی اسکولوں کے طلباء و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہر سال تعلیمی مقابلے منعقد کرتی ہے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کو انعام دیتی ہے اور بچوں کی ہمت افزائی کے لیے کنسولیشن انعام بھی دیتی ہے۔ ان مقابلوں میںتقریری ، فی البدیہہ تقریری، بیت بازی ، اردو ڈراما، غزل سرائی، کوئز( سوال و جواب) ، مضمون نویسی و خطوط نویسی، خوشخطی مقابلے اور امنگ پینٹنگ مقابلہ شامل ہیں۔ یہ تعلیمی مقابلے دہلی کے پرائمری تا سینئر سیکنڈری اردو اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقد ہورہے ہیں ۔
آج سوال و جواب(کوئز) مقابلے برائے مڈل زمرہ (چھی جماعت تا آٹھویںجماعت) کے درمیان منعقد ہوا جس میں کوئز ماسٹر کی حیثیت محترمہ ریشما فاروقی اور آبزرور کی حیثیت ڈاکٹر وسیم راشد اور اکادمی کی گورننگ کونسل کے ممبر جناب محمد عارف شریک ہوئے۔ ان تمام مقابلوں کی نگراں ڈاکٹر شبانہ نذیر بھی موجود تھیں۔
آج کے اس مقابلے کل 12اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے ہمدرد پبلک اسکول کی ٹیم کو اول انعام کا مستحق قرار دیا، دوسرے انعام کے لیے دیوسماج ماڈرن اسکول، سکھدیو وہار کی ٹیم کو منتخب کیا گیا جب جامعہ مڈل اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور گورنمنٹ سروودیہ بال ودیالیہ، لکشمی نگر کی ٹیموں کو نمبر برابر ہونے کی وجہ سے تیسرے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ رابعہ گرلز پبلک اسکول کی ٹیم کو حوصلہ افزائی انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔ کچھ طلبا بہترین کاردگی کی بناپر انفرادی انعام کے لیے بھی منتخب کیا گیا جن میں عاطف زبیر خاں ولد زبیر خاں (جامعہ مڈل اسکول)، ماہرہ پروین بنت محمد متین ( کریسنٹ اسکول، دریا گنج)، مزکا بنت محمد مجاہد (اینگلوعربک سینئر سیکنڈری اسکول)، نمرہ بنت محمد زاہد (حکیم اجمل خاں گرلز سینئر سیکنڈری اسکول اور زویان جاوید خاں ولد محمد عالم خاں( ہمدرد پبلک اسکول) کے نام شامل ہیں۔
27؍اگست 2024 کو صبح دس بجے اردو ڈراما مقابلہ برائے مڈل زمرہ میں 10اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر بہترین ڈرامے پیش کیے۔ اس مقابلے میں جج کی حیثیت سے ڈاکٹر جاوید حسن اور جناب فہد خان شریک ہوئے۔ڈرامے کے اختتام پر ڈاکٹر جاوید حسن اور جناب فہد خاں نے طلبا و اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے پیش کیے گئے تمام ڈراموںکے موضوعات اور پیش کش کی تعریف کی اور ڈرامے کی پیش کش اور کردار کے نشست و برخاست اور مکالمے کی ادائیگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اس مقابلے میںرابعہ گرلز پبلک اسکول کی ٹیم کا ڈراما ’’والدین کی ذمہ داری‘‘ کو اول انعام کا مستحق قرار دیا ۔ کریسنٹ اسکول، موجپور کی ٹیم کا ڈراما ’’انگریزی کا بھوت‘‘ اور جامعہ مڈل اسکول کی ٹیم کا ڈراما ’’پھلوں کا تمثیلی مشاعرہ‘‘ کو دوسرے انعام کا مستحق قرار دیا گیا جب کہ تیسرے انعام کے لیے سروودیہ کنیا ودیالیہ، نورنگر کی ٹیم کا ڈراما ’’بدلتا زمانہ‘‘ کو منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ حوصلہ افزائی انعام کے لیے اسلامیہ مڈل اسکول، پہاڑی بھوجلہ کی ٹیم کا ڈراما ’’اُف یہ سوشل میڈیا‘‘ کو منتخب کیا گیا۔
آ ج کے پیش کیے گئے مختلف ڈراموں میں طلبا کی انفرادی کارکردگی کی بناپر17طلبا کو انفرادی کے انعاما ت کے لیے منتخب کیا گیا جن میں آیت خاں بنت محمد زاہد خاں، ہمنہ خان بنت محمد تسلیم احمد (کریسنٹ اسکول، موجپور)، محمد اریب ولد محمد اجمل، عفان اشرف ولد محمد اشرف( اسلامیہ مڈل اسکول)، کشف فاطمہ بنت محمد عابدین، نورعالم ولد محمد خلیل (اینگلوعربک سینئر سیکنڈری اسکول)، مہک بنت نصیر احمد، امان اللہ ولد محمد ہاشم علوی (جامعہ مڈل اسکول)، تلبیہ بنت محمد شکیل، مریم امین بنت محمد امین (رابعہ گرلز پبلک اسکول)، زینب بنت معین خاں (گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول ، ویسٹ جیوتی نگر)، خوشی پروین بنت اقبال ، سمیہ حسن بنت مقبول حسن (سروودیہ کنیا ودیالیہ نور نگر)قاسم ولد محمد سلیم ، شکیل ولد سلیم خاں (گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول، ہرکیش نگر) اور زویا رحمن بنت سیف الرحمن ، فاطمہ بنت فرمان ( حکیم اجمل خاں گرلز سینئر سیکنڈری اسکول) کے نام شامل ہیں۔

You may also like