مغربی بنگال کے طلبہ کو ممتا حکومت کا بڑا تحفہ،اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ، 10 لاکھ تک کاملے گالون

کولکاتہ:مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے بدھ کے روز طلبہ کےلیے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا ہے۔ اس کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ طلبہ سادہ سالانہ سود کی شرح پر زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کا قرض لے سکیں گے۔اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ مغربی بنگال میں طلبہ کے لئے آج کریڈٹ کارڈ لانچ کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کےلیے اس اسکیم کے تحت سادہ سالانہ سود کی شرح پر 10 لاکھ تک کا قرض دیا جائے گا۔