تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کاروائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ضرورت نہیں: نقوی

 

نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے دہلی کے شاہین باغ اور کچھ دیگر علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات کارروائی پر تنقید کرنے پر اپوزیشن جماعتوں پر منگل کو جوابی حملہ کیا اور کہا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بلڈوزر کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ضرورت نہیں۔میونسپل اہلکار پیر کو بلڈوزر لے کر شاہین باغ پہنچے تھے، لیکن مقامی لوگوں اورلیڈران کے احتجاج کے بعد وہ کوئی کارروائی کئے بغیر واپس لوٹ گئے۔ کانگریس اور آدمی پارٹی کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن اقلیتی اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔نقوی نے اس موضوع پر بتایاکہ کسی بھی مجرمانہ ایکٹ (مجرمانہ ایکٹ) کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ایک فیشن بن گیا ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے تو اس میں قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ ایسی کارروائی کی حمایت کی جانی چاہیے، اسے فرقہ وارانہ رنگ نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں ایسے معاملات میں سیڈو سیکولرازم کا مظاہرہ کرتی ہیں۔