Home قومی خبریں تیل کی قیمت میں مسلسل 21 ویں دن اضافہ،دہلی میں ڈیزل 80.40 روپئے

تیل کی قیمت میں مسلسل 21 ویں دن اضافہ،دہلی میں ڈیزل 80.40 روپئے

by قندیل

نئی دہلی:آئل کمپنیوں نے ہفتے کے روز مسلسل 21 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پیٹرول 80 روپئے سے عبور کرچکا ہے، جبکہ ڈیزل پہلے ہی یہ تعداد عبور کرچکا ہے۔ہفتے کے روز پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوگیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.13 روپئے سے بڑھ کر 80.38 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل 80.40 روپئے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر سبزیوں اور پھلوں کی منڈیوں میں اشیاء کی فروخت پر پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے آزاد پور سبزی منڈی میں ایک سبزی فروش نے بتایا کہ جب سے ٹرانسپورٹ چارج میں اضافہ ہوا ہے، بازار مہنگا پڑ گیا ہے۔ فروخت کم ہے۔لکھنؤ میں تیل کے ایک صارف نے بتایا کہ آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ پٹرول بھرانے آئے ایک شخص نے کہاکہ حکومت جی ایس ٹی میں پٹرول اور ڈیزل کیوں نہیں لاتی؟ تین ماہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کی کوئی آمدنی نہیں ہوتی۔ 70 سال میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک ہوگئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment