Home قومی خبریں طاہرحسین مسلمان ہونے کی سزاجھیل رہے ہیں :امانت اللہ خان

طاہرحسین مسلمان ہونے کی سزاجھیل رہے ہیں :امانت اللہ خان

by قندیل

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے دہلی تشدد میں ملزم بنائے گئے کونسلر طاہر حسین کی گرفتاری پراہم سوال اٹھایاہے۔۔امانت اللہ خان نے طاہر کی گرفتاری پرکہاہے کہ وہ (طاہر حسین) صرف اس بات کی سزا کاٹ رہے ہیں کہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ شاید آج ہندوستان میں سب سے بڑا گناہ مسلم ہوناہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ثابت کر دیا جائے کہ دہلی کاتشددطاہر حسین نے کرایا ہے۔دوسری طرف کپل مشرا،انوراگ ٹھاکراورپرویش ورماپراب تک کیس درج نہ ہونابھی سوال کاباعث ہے ۔جب کہ دہلی ہائی کورٹ نے جلدکیس درج کرنے کاحکم دیاتھالیکن راتوں رات جج کاتبادلہ کر دیاگیاجس کے بعدپور ے ملک میں اہم سوال اٹھ رہے ہیں۔دریں اثنا، دہلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کی لائسنسی پسٹل اور بہت کارتوس ضبط کیے گئے ہیں۔ پستول کو فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس سے پتہ چل سکے کہ اس پستول سے فائر ہوا تھا یا نہیں. موبائل بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے طاہرکے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ حالانکہ یہ ثبوت کتنے صحیح ہیں، اس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment