دہلی ہائی کورٹ آئندہ ہفتے ڈرافٹنگ کے مطالبے والی پانچ درخواستوں پرسماعت کے لیے تیار
نئی دہلی:کوروناوائرس پرپورے ملک کی توجہ ہے۔اسی درمیان یونیفارم سول کوڈکاجن پھربوتل سے باہرنکالاجارہاہے۔سی اے اے،این آرسی اوراین پی آرپرملک اوربیرون ملک حکومت ہندکوزبردست مخالفت کاسامناہے یہاں تک کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بھی سپریم کورٹ پہونچ گئی ہے اورہندوستان کے حالات پراس کی گہری نظرہے۔اسی درمیان یونیفارم سول کوڈکاشوشہ چھوڑاگیاہے جس پرکئی حلقے سے سوال ہوسکتے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وہ صنفی انصاف،مساوات اور خواتین کے وقار کو محفوظ بنانے کے لیے یکساں سول کوڈ(یوسی سی) کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی سماعت اگلے ہفتے کرے گا۔انڈین ایکسپرین کی ویب سائٹ پرشائع خبرکے مطابق درخواست چیف جسٹس ڈی این پٹیل اورجسٹس سی ہری شنکرکی بنچ کے روبروسماعت کے لیے آئی جس پر کہا گیا ہے کہ وہ اس درخواست کی سماعت 23 مارچ کوکرے گی۔اسی طرح کی پانچ دیگر درخواستیں ، جن میں عدالت نے مرکزسے جواب طلب کیا گیاہے ،بھی 23 مارچ کوسماعت ک لیے درج ہیں۔سماجی کارکن دانش اقبال کی جانب سے دائر تازہ درخواست میں مرکز سے یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے اورعوامی مباحثے کے لیے ویب سائٹ پر شائع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس نے لاءکمیشن سے شادی کی کم از کم عمر کوشامل کرکے تین ماہ کے اندر یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ طلاق ، گود اور سرپرستی اور وراثت سے متعلق مسائل تین ماہ کے اندراندر اور وسیع تر عوامی غور و فکرکے لیے ویب سائٹ پر شائع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو سی سی کے ملک گیر اطلاق سے ملک بھر میں مختلف گروہوں کے درمیان رواداری کوفروغ ملے گااور متعدد ذاتی قوانین ختم ہوں گے۔پہلی درخواست بی جے پی لیڈر اوروکیل اشوینی کمار اپادھیائے نے گذشتہ سال قومی اتحاد اور صنفی انصاف ، مساوات اور خواتین کے وقار کو فروغ دینے کے نام پرداخل کی ہے۔پانچ درخواستوں کے علاوہ،عدالت نے اس سے قبل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل) کی طرف سے درخواست پر اپادھیائے اورسنٹر کو نوٹس جاری کیا تھا۔اپادھیائے کے بعد ، وکیل ابھینیو بیری نے پچھلے سال اگست میں بھی اسی طرح کی درخواست کومرکز کی طرف سے یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے عدالتی کمیشن یا ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔گذشتہ سال اکتوبر میں مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی کے چانسلر اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نام نہادپوتے فیروز بخت احمد کی جانب سے ایک تیسری درخواست دائر کی گئی تھی۔چوتھی درخواست مسلم حلقوں میں مشکوک پی آئی ایل عنبر زیدی نے منتقل کی تھی ، جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ایک سماجی کارکن اورصحافی ہے۔زیدی نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان کوآئین کے آرٹیکل 44 کی روح کے مطابق فوری طور پر یو سی سی یا ہندوستانی شہری ضابطے کی ضرورت ہے۔
Tag: