پٹنہ:گھریلوپروازیں شروع ہونے کے بعد ، اوبر پٹنہ میں ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے اپنی ٹرانسپورٹ خدمات شروع کر رہا ہے۔ رائیڈرز حکومتی رہنما خطوط کے مطابق محفوظ ، قابل اعتماد اور آسان انداز میں ہوائی سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوبرگو اور اوبر پریمیئر خدمات حاصل کرسکیں گے۔شیوا شیلندرن ، ہیڈ، رائڈرشیرنگ، نارتھ اینڈ ویسٹ انڈیا، اوبر نے کہا ، "ہم ہندوستان کے کئی شہروں میں ہوائی سفر کے لئے خدمات دوبارہ شروع کرنے پر خوش ہیں۔ اس سے ہمارے ڈرائیوروں کو دوبارہ آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ہم اپنے ڈرائیورس اوررائیڈرس کو انتہائی ہائیجین اور حفاظت فراہم کرنے کے لئے ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ، اوبر نے مکمل حفاظت کے جامع اقدامات شروع کیے ہیں ، جن میں گو آن لائن چیک لسٹ ، رائیڈرس اور ڈرائیوروں کے لئے لازمی ماسک پالیسی،ڈرائیوروں کے لئے پری ٹرِپ ماسک ویریفکیشن سیلفی ، مینڈیٹری ڈرائیور ایجوکیشن اور اپڈیٹیڈ کینسلیشن پالیسی شامل ہے، جورائیڈرس کو محفوظ محسوس نہ ہونے پرٹرِپ کو منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ان اقدامات کے علاوہ ، اوبر نے 3 ملین ماسک اور 200,000 بوتلیں ڈِس انفکٹینٹ اور سینیٹائزرس اپنے ڈرائیوروں کو مفت دیئے ہیں۔
Uber
نئی دہلی:کورونا بحران کے درمیان لاک ڈائون کے اعلان کے ساتھ ہی وزیراعظم نے زورشورسے کہاتھاکہ کسی کونوکری سے نہ نکالاجائے اورنہ کسی کی تنخواہ کاٹی جائے،لیکن زمینی سطح پراس کاکوئی اثرنہیں ہواہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی اورنوکری سے نکالنے کی اطلاعات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ حال ہی میں ، آن لائن کیب بکنگ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اولانے1400 ملازمین کی چھٹی کااعلان کیا۔ اب اولا کے حریف اوبر انڈیا نے بھی 600 افراد کو برطرف کرنے کی بات کی ہے۔منگل کے روز اوبر انڈیا کے صدر پردیپ پرمیسورن نے کہاہے کہ امریکی کمپنی اوبرٹیکنالوجیز انک کی ہندوستانی شاخ میں600 نوکریوں میں کمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فیصلہ لیاجارہا ہے۔ بتادیں کہ ماضی میں ، امریکی کمپنی اوبر نے دنیا بھر میں 3700 ملازمین کونکالنے کے بارے میں بات کی تھی۔اسی دوران ، ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں چھ ماہ کی مدت تک 20 فیصد کمی کردی ہے۔ کمپنی نے ابتدائی سطح کے ملازمین کو چھوڑ کر اس سال مئی سے اکتوبر تک ایگزیکٹو سطح پر تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی وی ایس موٹرکمپنی کے ترجمان نے کہاہے کہ غیر متوقع بحران کے پیش نظر ، کمپنی نے چھ مہینوں (مئی سے اکتوبر ، 2020) تک مختلف سطحوں پر اجرت میں عارضی کمی کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ٹی وی ایس موٹر کمپنی ملک کی تیسری سب سے بڑی دوپہیہ کمپنی ہے۔