نئی دہلی:کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی مار ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں پر بھی دکھائی دے رہی ہے۔ہوٹلوں اور ریستوران سے مطالبہ صفر رہنے اور منڈی کمپلیکس میں خوردہ فروشوں کے داخلے پر ممانعت سے گزشتہ چند ہفتوں میں آزاد پور منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی ہول سیل قیمتوں میں بھاری کمی آئی ہے۔ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور منڈی میں گزشتہ سال تھوک قیمت میں 4-20 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت جمعہ کو چھ روپے کلو، جبکہ پیاز کی قیمت 2-9.5 روپے کلو تھی۔مئی 2019 میں پیاز تھوک مارکیٹ میں 13 روپے کلو تک بکا تھا۔تاہم، مقامی مارکیٹوں میں خوردہ فروشوں کا منافع وصولی کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر دونوں کی ہی قیمت کافی زیادہ بنی ہوئی ہے،بھاری تعداد میں ہوٹل اور ریستوران مانگ کی وجہ سے دہلی میں عموما پیاز اور ٹماٹر دونوں کی بڑی مانگ رہتی ہے۔راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں فصل اچھی ہونے سے آزاد پور بحران میں پیاز کی آمد کافی زیادہ ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا برآمد بند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے خوردہ قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔پیاز تاجر ایسوسی ایشن کے سکریٹری سری کانت مشرا نے بتایاکہ فروخت اسٹاک کا محض 50-60 فیصد ہے۔جمعرات کو منڈی میں 600 ٹن پیاز آیا، جبکہ فروخت صرف 350 ٹن رہی۔سبزی برآمد کرنے والے ایک کاروباری گوتم بھاٹیہ نے کہا کہ سنگاپور، دبئی اور سری لنکا کو پیاز کی برآمد میں بھاری کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ممالک سے کوئی مطالبہ نہیں ہے،ہم ٹرین کے ذریعے تھوڑا بہت پیاز بنگلہ دیش بھیج رہے ہیں۔
Tag: