ترجمہ : محمد شاہد خان
( آج سے تقریبا آٹھ سال قبل بغرض علاج ایک کلینک جانا ہوا تھا اسوقت ایک عرب ڈاکٹر فوزیہ الحرہماری معالج تھیں میں جس وقت میں ان کے کمرے میں داخل ہوا اس وقت ان کی ٹیبل پر ایک مختصر سا رسالہ پڑا ہوا تھا جو خود انھوں نے بڑی محنت سے تیار کیا تھا میں نے اس رسالہ کو پڑھنا شروع کیا تو محسوس ہوا کہ اس رسالہ میں خوشگوار زندگی سے متعلق انتہائی قیمتی اور رہنما اصول مرتب کیے گئے ہیں ، میں نے اسی وقت بغرض ترجمہ ان سے وہ رسالہ حاصل کیا اور گاڑی میں رکھ کر بھول گیا ، کل اتفاق سے وہ رسالہ دوبارہ ہاتھ لگ گیا ، اس لیے بلا تاخیر اب اس کا ترجمہ آپ ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے )
1- اپنی مصروف زندگی سے روزانہ دس سے تیس منٹ واک کرنے لیے خاص کریں اور واک کرتے ہوئے مسکرائیں ۔
2- روزانہ دس منٹ خاموشی کے ساتھ بیٹھیں ۔
3- روزانہ سات گھنٹے کی نید لیں ۔
4- تین عناصر کو اپنی زندگی میں شامل کریں ، طاقت ، جوش ، جذبہ
5- تفریحی گیم روزانہ کھیلیں ۔
6- جتنی کتابیں آپ نے 2019 میں پڑھی ہیں امسال اس سے زیادہ کتابیں پڑھنے کی کوشش کریں ۔
7- اپنا کچھ وقت روحانی غذاؤں کے لیے خاص کریں مثلا نمازوں اور تسبیحات کا اہتمام کریں ۔
8- اپنا بعض وقت ان لوگوں کے ساتھ گزاریں جن کی عمریں ستر سال سے متجاوز ہوچکی ہیں اور کچھ وقت ان بچوں کے ساتھ گزاریں کہ جو چھ سال سے کم کے ہوں ۔
9- جاگتی آنکھوں سے خواب زیادہ دیکھیں ۔
10 ۔ نیچرل غذاؤں کا اہتمام زیادہ کریں اور پیکٹ والی غذائیں حساب سے استعمال کریں ۔
11- پانی خوب پئیں ۔
12- کم از کم تین لوگوں کو روزانہ ہنسائیں ۔
13- گپ شپ اور لایعنی باتوں میں اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں ۔
14- بری باتوں کو بھلادیں اور اپنی شریک حیات کی ماضی کی غلطیوں کو یاد نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی زندگی کے اِس لمحہ کو مکدر کردے گا ۔
15- منفی باتوں کو اپنے دل ودماغ میں جگہ نہ دیں اور اپنی ساری توجہ مثبت کاموں پر صرف کریں ۔
16- زندگی ایک مدرسہ ہے اور تم اس کے ایک طالب علم ہو ، زندگی کے جو مسائل ہیں وہ ریاضی کے مسائل کی طرح ہیں جنھیں حل کیا جاسکتا ہے ۔
17- تمہارا ناشتہ بادشاہوں کی طرح ، لنچ امیروں کی طرح اور ڈنر فقیروں کی طرح ہونا چاہئے ۔
18- مسکراؤ اور جی بھر کے ہنسو ۔
19- زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے دوسروں سے نفرت کرنے میں مت گنواؤ ۔
20- ہمیشہ ہر چیز کو سنجیدگی سے مت لو بلکہ معقولیت کے ساتھ رہو ۔
21- یہ ضروری نہیں کہ زندگی کے تمام مقابلے تم جیت ہی جاؤ ( بلکہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرو )
22- ماضی کی بری باتوں کو بھول جاؤ تاکہ وہ تمہارا مستقبل تباہ نہ کرے ۔
23- اپنی زندگی کا اور اپنی شریک حیات کا موازنہ دوسروں سے ہرگز نہ کرو ۔
24- اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کی ساری ذمہ داری صرف اور صرف تمہاری ہے ۔
25- بغیر کسی استثناء کے تمام لوگوں سے
درگزر کرو ۔
26- تمہارے بارے میں لوگوں کی جو قیاس آرائیاں ہیں ۔۔۔۔اس کا تمہاری ذات سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔
27- ذات باری تعالی کے ساتھ ہمیشہ خوش گمان رہو ۔
28- ہمیشہ اس بات پر یقین رکھو کہ حالات ,اچھے یا برے , چاہے جیسے بھی ہوں وہ ضرور بدلیں گے ۔
29- جب تم بیمار ہوتے ہو تو تمہارا ,کام , تمہارا خیال رکھنے نہیں آتا بلکہ تمہارے دوست تمہارا خیال رکھتے ہیں اسلئے تم اپنے دوستوں کا خیال رکھو ۔
30- ان تمام چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرو جس میں نہ کوئی فائدہ ہے نہ کوئی لطف ہے اور نہ کوئی خوبی ہے ۔
31- حسد وقت کو ضائع کرنے سبب ہے ( کیونکہ تم اپنی ضروریات کو پوری کرنے کی قدرت رکھتے ہو )
32- جو بہتر ہے وہ ہر حال میں آکر رہے گا ۔
33- تم خود کو جیسا بھی محسوس کرو لیکن کمزوری نہ دکھاؤ بلکہ ہمیشہ اٹھ کھڑے ہو ۔
34- ہمیشہ صحیح اور اچھے کام کرو ۔
35- ہمیشہ اپنے والدین اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہو ۔
36- ہمیشہ پرامید اور مگن رہو ۔
37- روزانہ کچھ اچھا اور نیا کرنے کی کوشش کرو ۔
38- اپنی حد کو جانو ۔
39- روزانہ صبح جب تم نید سے بیدار ہو تو اللہ کا شکر ادا کرو ۔
40- ہمیشہ اپنے گردوپیش کے لوگوں کے ساتھ خیر خواہی کرو ۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ قندیل کاان سےاتفاق ضروری نہیں ہے)