علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے نائب صدرحمزہ یوسف نے پریس بیان جاری کرکے کہاہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ فاشسٹ اور ملک دشمن قوتیں ہندوستان کے آئین کوبدلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ حکومت، متاثرہ طبقے کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے سخت قوانین عائدکررہی ہے۔ جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے CAB کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے میرے اور دوسرے طلباءکے خلاف ایف آئی آر کردی۔ یہ واضح طور پر ہمیں چپ کرانے کے لیے کیا گیا ہے اور چاہتے ہیں کہ ہم حکومت کی اس حرکت کو قبول کرلیں۔ میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس طرح کی حرکتوں سے نہ ڈریں اور ملک بھر میں مظاہرے کو مضبوطی دیں تاکہ ایسی اینٹی نیشنل قوتوں کو شکست دی جاسکے جو ہمارے ملک کو دو حصوں میں توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Tag: