نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج کنڈیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی 125 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی معیشت میں پائے جانے والے اثرات پرقابوپانے کے لیے بہت سے دور رس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہاہے کہ اس وائرس سے لڑنے کے لیے مزیدسخت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کوملحوظ خاطررکھناہوگا۔ انہوں نے چھوٹی صنعتوں اورکسانوں کے لیے حکومت کے حالیہ فیصلوں کاحوالہ دیا۔ اس کے ساتھ، انہوں نے کہاہے کہ روزگار کو فروغ دینے کے لیے بہت سارے لیبر قوانین میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔ واضٗح ہوکہ لیبرقوانین میں نئی ترمیم کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ کچھ دن پہلے، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں نے مزدور قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے پیچھے عقلی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی تھی تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کیاجاسکے۔ تاکہ بے روزگاروں کی روزی کابندوبست ہوسکے۔ لیکن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی تنظیم بھارتیہ مزدورسنگھ اوردیگرتمام تنظیموں نے ان فیصلوں کومزدوروں کے خلاف قرار دیا ہے۔
Tag: