پٹنہ:وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بنائے گئے کوارنٹین سینٹر کس طرح کام کر رہے ہیں۔نتیش کمار نے نہ صرف کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے تارکین وطن محنت کشوں سے بات کی بلکہ ان سے پوچھا کہ آپ کو وہاں کسی طرح کی پریشانی ہے کھل کر بتائیے۔وزیر اعلی نے تارکین وطن محنت کشوں سے یہ بھی زور دیا کہ اب آپ بہار میں ہی رہیں اور اپنی مہارت سے بہار کو ترقی دیں۔نتیش کمار نے کوارنٹین سینٹر میں رہ رہی خاتون سے پوچھا کہ آپ کو وہاں رہتے ہوئے 14 دن مکمل ہو رہا ہے، ایسے میں آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی۔خاتون کا جواب تھاکہ نہیں سر، کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔خاتون کی بات سن کر وزیر اعلی نتیش کمار نے انہیں نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ بس اب آپ یہیں بہار میں ہی رہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلی نے کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹین سینٹر میں رہنا آپ کے مفاد میں ہے۔آپ کے تمام سوشل ڈسٹینسنگ کی بھی پیروی کی وجہ سے کورونا سے بچاؤ کا یہی مؤثر طریقہ ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار آج مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، پورنیہ، گیا، بیگو سرائے، روہتاس، مدھوبنی، دربھنگہ، سیتامڑھی اور شیوہر کے کوارنٹین سینٹر کے صورت حال کی جانچ پڑتال کی۔تمام کوارنٹین سینٹر پر رہ رہے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بہار میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔وزیر اعلی نے تمام تارکین وطن محنت کشوں کو بہار میں ہی کام دینے اور خواہش مند لوگوں کا جاب کارڈ بنانے کی ہدایت افسران کو دی ہے۔وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سب ان کوقابلیت کے مطابق روزگار فراہم کریں اور مزدوروں کی اہلیت کے مطابق ہی صنعت گو کو فروغ دیں۔
Bihar cm
نئے فارمیٹ میں بہارالیکشن،ممکن ہےووٹروں کوپولنگ بوتھ نہ جاناپڑے:سشیل کمارمودی
پٹنہ:نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے دعویٰ کیاہے کہ اس بار بہار اسمبلی کا الیکشن مکمل طور پردوسری شکل میں ہو سکتا ہے۔ اس بارنہ تو ہیلی کاپٹر پرواز کریں گے، نہ ہی لیڈر پہلے کی طرح گھوم پھر سکیں گے۔سب سے بڑی تبدیلی تو یہ ہوسکتی ہے کہ ووٹروں کوبوتھوں پر جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اس کے لیے الیکشن کمیشن بھی جائزے میں مصروف ہے۔لیکن اب تک الیکشن کمیشن نے ایساکچھ نہیں بتایاہے توسوال یہ کے الیکشن کمیشن کے جائز ہ کی بات سشیل کمارمودی تک کیسے پہونچی۔مودی صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس بار انتخابات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہی اہم ہتھیارہوں گے۔ اب تک ہیلی کاپٹرکابڑاکردارہوتاتھا۔گزشتہ 20-25 سالوں سے یہ انتخابی مہم کا مضبوط حصہ رہاہے۔لیکن اس بار ایسا ہوتا نظرنہیں آتاہے۔ اب پرانے طور طریقے سے الیکشن ہونا ممکن نہیں لگتاہے۔ بڑی بھیڑ، لیڈروں کے ساتھ ہجوم اور بوتھوں پرلمبی قطار کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔پوری دنیا بدل گئی ہے۔ اب تک جس طرح الیکشن ہوتا آیا ہے، اب ویساہوناممکن نہیں لگتاہے۔
پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں انفیکشن کو روکنے کے لیے روزانہ کم از کم 10 ہزار ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔ابھی ٹیسٹ میں بہاربہت پیچھے ہے اوردس لاکھ کی آبادی پرصرف 313ہی ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے افسروں کو پانچ نکاتی ٹاسک دیے ہیں۔ ان میں روزگار (غیرمقیم مزدوروں کو اسکل کے مطابق)، تمام غریب خاندانوں کو راشن کارڈ، کسانوں کو زراعت ان پٹ گرانٹ کی فوری ترسیل اور زیادہ سے زیادہ کی جانچ کا بندوبست شامل ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ کوریناٹن سینٹر سب سے اہم حکمت عملی ہے۔اگر تارکین وطن محنت کشوں کونہیں رکھا جائے گاتومنتقلی گاؤں گاؤں تک پھیل جائے گی، پھر صورت حال سنگین ہوجائے گی۔ان سینٹروں میں تارکین وطن محنت کشوں کی منصوبہ بند ٹیسٹنگ کی وجہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔لیکن بعدمیں اس کا مثبت نتیجہ آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ریاست میں کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ کم از کم 10 ہزار جلد ہو جانی چاہیے۔تمام اضلاع میں ٹیسٹنگ جلدشروع کی جائے۔ اس کے لیے ہرممکن ذریعہ سے مشین، ٹرونیٹ مشین، ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کاانتظام،حکمت عملی بنا کر کیا جائے تاکہ ٹیسٹنگ کی شرح بڑھ سکے۔
پٹنہ:وزیر اعظم نریندر مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ سے بات کرنے سے پہلے نتیش نے ڈی ایم، ایس پی سمیت بہارکے اعلیٰ حکام سے ردعمل لیااورضروری ہدایات دیں۔بہارکے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ باہر سے آ رہے لوگوں کی وجہ سے مریض بڑھ رہے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار کو ٹیسٹ کٹس کم مل رہی ہیں۔سوال یہ کہ تین انجن کی سرکارمرکزمیں بھی ساتھ ہے ۔پھرآخراس کافائدہ بہارکوکیوں نہیں مل رہاہے؟کیامرکزپرالزام ڈال کرریاستی حکومت سوالوں سے بچ سکتی ہے؟اپنے حلیفوں پردبائوڈالنے میں نتیش کمارکیوں ناکام ہیں؟یہی وجہ ہے کہ بہارمیں بہت کم ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ نتیش نے بہارکے ہر پنچایت میں صابن اور ماسک دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیاہے کہ تمام گرام پنچایتوں میںانفیکشن سے لوگوں کی حفاظت کے لیے تمام خاندانوں کوحکومت کی طرف سے صابن اور چار ماسک دیے جائیں گے۔ مائیک کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جائے گا۔ 7 دنوں کے اندر دیگر ریاستوں سے بہار آنے والے لوگوں کے واپس آنے پر پوراانتظام کیاجائے ۔اس کے لیے ریلوے اور دیگر ریاستوں کے ساتھ تال میل کرکے تمام ضروری تیاریاں کی جائیں۔اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ پٹنہ اوردیگرشہروں میں پھنسے لوگوں کو واپس بھیجنے کے لیے مناسب انتظام ہو۔
پٹنہ:بہار حکومت تمام مہاجرمزدوروں کو ٹکٹ کے علاوہ پانچ سو روپے بھی دے گی۔ سی ایم نتیش کمار نے یہ اعلان کیا ہے۔ دراصل کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اعلان کر دیا کہ ان کی پارٹی مہاجر مزدوروںکے کرائے کی ذمہ داری اٹھائے گی اور اس کے تھوڑی دیر بعد ہی آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اعلان کر دیا کہ ان کی پارٹی بھی 50 ٹرینوں کا کرایہ دینے کا اعلان کرتی ہے۔ دراصل اس کے پیچھے مہاجرین مزدوروںکو لانے کے لئے چلائی جا رہی خصوصی ورکرز ٹرین کا کرایہ ہے۔ جس کو لے کر اختلافات شروع ہو گئے ہیں۔ ریلوے محکمہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر مسافر کو 85 فیصد کرایہ برداشت کر رہا ہے اور باقی 15 فیصد ریاستی حکومتوں کو دینا چاہئے۔ اس پر کئی اپوزیشن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ریاستوں پر بوجھ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔ وہیں کئی صوبہ حکومتوں نے 15 فیصد کرایہ دینے پر ابھی تک کچھ نہیں کہاہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مہاجرمزدوروں کو اپنا پیسہ خرچ کرکے آنا پڑا۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جب لوگوں کے پاس گزشتہ کئی ماہ سے کوئی کام نہیں ہے اور ان کے پاس روزمرہ کی چیزیں خریدنے کے پیسے نہیں ہیں تو پھر ایسے میں لوگ کرایہ کہاں سے دیںگے۔وہیں مرکزی حکومت سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے پہلے ہی 85 فیصد کا کرایہ برداشت کر رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو چاہئے کہ وہ اپنی صوبہ حکومتوں سے کہیں کہ وہ 15 فیصد کرایہ برداشت کریں جیسا کہ مدھیہ پردیش میں حکومت نے کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ہدایات دیں
پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہاہے کہ ضلع اورسب ڈویژنل اسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے اوپی ڈی شروع کی جانی چاہیے۔ کورونا مریضوں کے علاوہ ، دیگر بیماریوں کے مریضوں کا بھی علاج کیا جانا چاہیے۔ یہ بات وہ کہتے رہے ہیں لیکن حقیقت کچھ اورہے۔ڈاکٹراسپتال نہیں آرہے ہیں۔پرائیوٹ ڈاکٹرغائب ہیں،عام لوگ پریشان ہیں۔اورسرکارصرف جملے بازی کررہی ہے ۔کیوں کہ حقائق کچھ اورہیں اورعوام اسی طرح پریشان ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ اسپتالوں میں مکمل تیاری کی جانی چاہیے۔ کورونا وائرس کے علاج کے ساتھ ساتھ ، دوسرے اسپتالوں کی نشاندہی کی جائے اور دیگر بیماریوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلعی سطح پر اسپتالوں کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے ایمبولینس کا مناسب انتظام ضروری ہے ، لیکن ساتھ ہی دیگرامراض کے مریضوں کے لیے بھی ایمبولینس کا انتظام ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ڈی ایم اور ایس پی ، ڈویژنل کمشنر ، آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری اور مختلف محکموں کے سکریٹری سے گھنٹوں تک ویڈیوکانفرنسنگ کی۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ منسوخ اورزیرالتواء راشن کارڈوں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کی جائے۔ دودھ کا پاؤڈر بھی بچوں کو ڈیزاسٹر ریلیف مراکز میں مہیا کیا جائے گا تاکہ انہیں تغذیہ مل سکے۔ اسی طرح،تمام آنگن واڑی ملازمین اور معاونین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مرکز میں آنے والے بچوں کے گھر جائیں اوردوسوگرام دودھ کا پاؤڈرفراہم کریں۔ وزیراعلیٰ نے مظفر پورمیں اے ای ایس سے بچاؤکے لیے مکمل تیاری اورآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گیامیں جے ای ویکسی نیشن میں تیزی لانے کے ساتھ برڈ فلو اور سوائن فلو سے متعلق ڈی ایم کی سطح پر بھی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔ جے ای کی ویکسین دستیاب ہے۔
ماسک اور ادویات خریدی جائیں گی: نتیش نے کہا، ہر ممکن اقدامات جاری ہیں
پٹنہ: نقل مکانی کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بڑا فیصلہ لیاہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی میں 1، اے راہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیراعلیٰ مقامی علاقے ترقیاتی فنڈ (ایم ایل اے اور ایم ایل سی فنڈ) کے تحت فی ممبر اسمبلی اورقانون ساز رکن 50-50 لاکھ روپے فوری لیے جانے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اس کے لیے علاقے کی ترقی کی منصوبہ بندی کی گائیڈلائن میں باقاعدہ ترمیم کی گئی ہے۔ رقم کے استعمال کیے لیے محکمہ صحت کے تحت فنڈقائم کیاگیاہے۔ اس کے ذریعے کوروناوائرس سے متاثراورلاک ڈائون سے متاثر افراد کی مددکی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ممبران اسمبلی اوراراکین قانون ساز کونسل چاہیں تو اپنی خواہش کے مطابق اس سے زیادہ رقم کی بھی سفارش کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جہاں بھی پرندوں کی غیرفطری موت ہو رہی ہے، اس پرنظررکھناضروری ہے۔ جانوروں اور ماہی وسائل کے سیکشن اور محکمہ صحت کو بہتر تال میل کے ساتھ کام کرناہوگا۔لاک ڈائون سے پہلے ہی 13 مارچ کو ریاستی حکومت نے 100 وینٹیلیٹر خریدنے کی اجازت دی تھی۔ اگر اس سے زیادہ وینٹیلیٹر مل پاتے ہیں ہے تومحکمہ صحت اوروینٹیلیٹر کی خریداری کرے گا۔ماسک بنائے جارہے ہیں۔حاجی پور میں سینیٹائزر بنائے جا رہے ہیں۔ دس ہزار ٹیسٹنگ کٹ دستیاب ہوجائیں گے۔ اس سے جانچ میں سہولت ملے گی۔