نئی دہلی:سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں فلم ساز اور یش راج فلمز کے چیئرمین آدتیہ چوپڑا نے ہفتے کے روز ممبئی پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے وردوا تھانے میں آدتیہ چوپڑا کو طلب کیا تھا۔ آدتیہ تین گھنٹے سے زیادہ تھانے میں رہا۔ بتادیں کہ پچھلے مہینے کی 14 تاریخ کو سشانت باندرا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ممبئی پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایچ ٹی کے مطابق، ڈی سی پی ژون 9 ابھیشیک تریموکھے نے کہاکہ ہم نے سشانت سنگھ موت کیس میں جاری تحقیقات میں ان کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں اب تک 36 افراد کے بیان قلم بند کئے ہیں، جن میں سشانت کے باورچی نیرج سنگھ، گھر میں کام کرنے والے کیشیو بیشنر، منیجر دیپک ساونت، کریوٹیو منیجر سدھارتھ راماناتھرمورتی پٹھانی، بہن نیتو اور میتو سنگھ، والد کے کے سنگھ ،ٹیلی ویژن کے اداکار مہیش شیٹی، کاسٹنگ
ڈائریکٹر مکیش چھابرا اور اداکارہ سنجنا سنگھی اور ریا چکرورتی اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔غورطلب ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ کے بہت سے بڑے ناموں پر الزام لگاتھا۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بہت سی بڑی فلمی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر کچھ ستاروں اور فلم سازوں کو اقربا پروری (نسل پرستی) کولے کر نشانہ لگایا۔
Tag: