نئی دہلی:ریاستی وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ہریانہ میں مقیم بہار مزدوروں کے بارے میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھا ہے۔اپنے خط میں ، کھٹر نے کہاہے کہ آپ کے افسروں کا خط موصول ہوا ہے جس میں آپ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہریانہ میں پھنسے بہار کے شہریوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہریانہ حکومت کی فراہم کردہ سہولت کے بدلے خرچ ہونے والی رقم دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ مزید وہ لکھتے ہیں ، جناب ، آپ کی ریاست کے شہریوں کے بارے میں آپ کی تشویش کا جواز ہے۔ میں اس خط کے ذریعہ آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہریانہ میں رہنے والا ہر ہندوستانی شہری ہمارااتناہی ہے جتنا وہ ریاستیں جہاں سے آتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہریانہ کے معاشی ، صنعتی اور زرعی شعبوں کی ترقی میں بھی ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔
Tag: