حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے بقرعید کے پیش نظرباجماعت نمازکے لیے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے مسلم مذہبی رہنماؤں کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے۔ یکم اگست (ہفتہ) کو مسلمان عیدالاضحی منانے جارہے ہیں اورحکومت نے کوروناکی وباکی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تجاویز پیش کیں۔حکومت نے ہر سال کی طرح عیدگاہوں اور میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پرنمازاداکرنے کی اجازت سے صاف انکارکردیاہے۔ صرف 50 افرادکومساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ نمازکے دوران معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے واضح حکم دیاگیاہے۔ادھر محکمہ اقلیتی بہبود کے ایک افسرمحمدقسیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ نماز صرف 10 افرادکی موجودگی میں عوامی جگہوں میں مکہ مسجد اور شاہی مسجد میں اداکی جائے گی۔
Tag: