نئی دہلی:ملک میں ہرروزکوروناوائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے بھارتی ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کی سروس 31مارچ تک روک دی ہے۔وہیں، میٹرو خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں. ملک میں وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد360سے زائدپہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سنیچر کی رات 10.45 تک وائرس سے متاثرافراد کی تعداد 315 تھی جس میں سے 22 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بڑافیصلہ لیاہے۔ ابھی 31 مارچ تک تمام ٹرینیں، میٹرو اور بین ریاستی بس خدمات بندکردی گئی ہیں۔اس سے پہلے ریلوے نے کہا تھا کہ ملک بھر میں 31 مارچ تک مسافر ٹرینوں کی سروس نہیں ہوگی۔ اس حکم سے صرف مال گاڑی کوچھوٹ دی گئی ہے۔بہار کے ہیلتھ سکریٹری سنجے کمار نے کہا کہ حال ہی میں قطر سے واپس آئے ایک 38 سالہ شخص کی پٹنہ ایمس (AIIMS) میں موت ہو گئی۔ اگرچہ، موت کا سبب گردے کافیل ہوناجا رہاہے۔ساتھ ہی یہ شخص COVID-19 سے بھی متاثرتھا۔ انہوں نے کہاہے کہ ممبئی سے ایک 63 سالہ خاتون کی بھی موت کی خبرملی ہے۔ مرکز نے ریاستی حکومتوں کو31 مارچ تک تمام اسکول، کالج، جم، کلب، میوزیم، سوئمنگ پول، سینما گھروں سمیت مال بند کرنے کا مشورہ دیاہے۔کسی بھی قسم کی سوشل میٹنگ ممنوع ہے۔پنجاب اور اتراکھنڈ نے اتوار کو لاک ڈاؤن کااعلان کیاہے۔ اس سے پہلے راجستھان حکومت نے بھی 31 مارچ تک مکمل بندکا حکم دیاہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، مال اور دکانوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے۔ وہیں دوسری طرف ریاستی حکومت نے غریبوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے کھانے کی پیکٹ اور گندم بانٹنے کافیصلہ کیاہے۔پنجاب نے پہلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیاتھا۔ covid19 کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کئی ریاستوں نے بس اورنقل و حرکت پر بالکل روک لگا دی ہے۔
Tag: