نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈرآنند شرما نے کہا کہ بی جے پی کوکانگریس کے بارے میں فکر کرنے کی بجائے کورونا وائرس کی وبااورچینی حملے سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔ شرما نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایاہے کہ آئیے 2020 کے بارے میں بات کریں۔ ہماری سرحدوں پرکیاہورہاہے ، ہمیں ابھی کن حالات کا سامنا ہے۔ یہ دو سیاسی جماعتوں کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔حکومت کو کورونا وائرس اور چین سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ غیر متوقع صورتحال ہے اورحکومت کو پارلیمنٹ کو فیصلوں کے بارے میں بتانا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو کانگریس کی فکرنہیں کرنی چاہیے۔ راجیو گاندھی کے بعد بطور پارٹی صدر سیتارام کیسری اور سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ بھی رہے ہیں۔ تاہم یہ سچ ہے کہ کانگریس پارٹی کا صدر طویل عرصے سے گاندھی خاندان سے رہاہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے یہ تبصرہ وزیرداخلہ امیت شاہ کے اس بیان پرکیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اندرا گاندھی کے بعد گاندھی خاندان سے باہر کا لیڈر آج تک صدر نہیں بن سکا۔وزیر داخلہ امیت شاہ 1962 کی ہند چین جنگ سمیت دیگر امور پر دودوہاتھ کے لیے تیار ہونے پرآنند شرما نے کہا کہ مرکز پارلیمنٹ کوبلانے کاپابندہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم نے ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا کہا ہے۔ اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دیناحکومت کافرض ہے۔ یہ کوئی احسان نہیں ہے جو حکومت دے رہی ہے۔وہ یہ کرنے کی پابند ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کا یہ حق ہے کہ وہ حکومت سے سوالات کریں۔
Tag: