نئی دہلی:کرونا بحران کے دوران NEET-JEE امتحانات کے انعقاد پر ہنگامہ بپا ہے۔ جمعہ کو کانگریس پارٹی نے امتحانات ملتوی کئے جانے کے لئے مظاہرہ کیا اور آن لائن مہم بھی چلائی ۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرکے طلبا کی حمایت کی ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ طلباے عزیز! مجھے آپ کے لئے افسوس ہے،کیونکہ آپ سب سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ جب آپ کے امتحانات لئے جائیں تو یہ نہ صرف آپ کے لئے ،بلکہ آپ کے اہل خانہ کے لئے بھی ایک بہت اہم فیصلہ ہے۔ آپ ہمارا مستقبل ہیں ، ہم آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ کے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو آپ سے پوچھ کر یہ کام کرنا چاہئے‘۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت آپ سے بات کرے اور امتحانات سے متعلق کوئی فیصلہ کرے۔ ایسی صورتحال میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ حکومت فور ی طور پر آپ سے بات کرے۔ خیال رہے کہ جمعہ کی صبح سے ہی کانگریس پارٹی کی طرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر#SpeakUpForStudentSafetyمہم چلائی جارہی ہے۔ سونیا گاندھی سے پہلے یہ پیغام کانگریس رہنما راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی جاری کیا تھا ، جس کی طلبہ نے تائید کی تھی ۔راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا کہ طلبہ اس ملک کا مستقبل ہیں ، یہ ملک کو آگے لے جائیں گے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں کرونا وائرس کی صورتحال کو ٹھیک سے سنبھالا نہیں گیا ہے ، اب ان حالات میں لاکھوں طلبا کو امتحانات کیلئے کیوں مجبور کیا جارہا ہے۔ حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے۔
Tag: