کولکاتہ:کولکاتہ میں گائے کے پیشاب پینے سے ہوم گارڈ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔اس کا کہنا تھا کہ جب سے اس نے گائے کا پیشاب پیا ہے تب سے قے سی محسوس ہو رہی ہے،جس کے بعد اس کے پاس کے ہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔کورونا وائرس کے علاج کے نام پر پروگرام منعقد کراکر گائے کا پیشاب پلانے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی،جس کے بعد بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا جا رہا ہے شمالی کولکاتہ میں بی جے پی لیڈر نے کورونا وائرس کو لے کر ’پرساد اور احتیاطی دوا‘ کی طرح لوگوں کو گائے کا پیشاب پینے کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی،علاقے کے کچھ لوگوں کے ساتھ ایک 34 سال کے ہوم گارڈ نے بھی گائے کا پیشاب پیا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس معاملے کا نوٹس میں لیتے ہوئے پولیس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، مقامی بی جے پی رکن لیڈر نارائن چٹرجی نے ہگلی کے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر قانونی گو شالہ میں ’گوماتا‘کی پوجا پروگرام منعقد کیا تھا،جس نارائن چٹرجی نے بہت سے لوگوں کو گائے کا پیشاب پینے کے لئے مجبور کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گائے کا پیشاب کورونا وائرس سے بچائے گا۔
Tag: