بنگلورو:کرناٹک کے تمکورکی ایک عدالت میں بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیاگیاہے۔ کسانوں کی توہین کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ دائرمقدمے میں کہاگیاہے کہ کنگنارناوت نے ٹویٹ کرکے زرعی بل کی مخالفت کرنے والے کسانوں کی توہین کی ہے۔اس ٹویٹ کے حوالے سے کسانوں نے کئی جگہوں پراحتجاج بھی کیاہے۔ تاہم بعدمیں وضاحت دیتے ہوئے کنگنارناوت نے کہاکہ انہوں نے کسانوں کی توہین نہیں کی ہے۔واضح ہوکہ کسان تنظیمیں ملک بھرمیں مرکزی حکومت کے زراعت بل کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔
مقدمہ
کنگنا کی درخواست پر سنجے راوت نے کہا،میرے خلاف عدالتی مقدمہ کوئی نئی چیزنہیں ہے
نئی دہلی:شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بی ایم سی کے خلاف ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں اداکارہ کنگنارناوت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز ہونے کا الزام لگایاہے۔ شیوسیناکے زیراقتدار برہم ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی حمایت کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہاہے کہ انہیں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حق ہے۔ 9 ستمبر کو بی ایم سی نے پالی ہل کے علاقے میں کنگنا کے بنگلے کا ایک حصہ مسمار کردیا تھا۔ہائی کورٹ نے منگل کوبی ایم سی کے خلاف دائردرخواست میں رناوت کو شیوسینا کے چیف ترجمان راوت کو فریق بنانے کی اجازت دے دی۔کنگنارناوت نے اپنی درخواست میں بی ایم سی اور اس کے عہدیداروں سے دو کروڑ روپئے کے معاوضے کی درخواست کی ہے ، عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلے کومسمار کرنے کوغیر قانونی قرار دے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اورعدالت میں لڑیں گے۔میرے خلاف عدالت میں مقدمہ نیانہیں ہے۔انہوں نے کہاہے کہ رناوت کی عرضی میں انہیں مدعا علیہ بنانا مضحکہ خیز ہے۔سنجے راوت نے الزام لگایاہے کہ پردے کے پیچھے پہلے سے طے شدہ سازش ممبئی اور مہاراشٹر کو شیو سینا کے زیرقیادت اتحاد کے زیر اقتدار حکومت کو بدنام کرنے کے لیے رچی گئی ہے۔کسی کا نام لیے بغیرانھوں نے کہاہے کہ مہاراشٹر کے خلاف بولنے والے اپنے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم تیار کررہے ہیں ، لیکن مہاراشٹر کو اس کے لیے کیوں استعمال کیاجارہاہے۔سنجے راوت نے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر کے خلاف بات کرنے والے بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشورکو انعام دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔