متھرا : اترپردیش کے متھرا ضلع میں 32 اسسٹنٹ ٹیچر کے خلاف جعلی ڈگری دکھا کر نوکریاں لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں 2004-05 کے تعلیمی سیشن کے لئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ کی ان کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی۔ اس تفتیش میں متھرا ضلع کے ان اساتذہ کے نام بھی شامل تھے ، جن کی بی ایڈ کی ڈگری ایس آئی ٹی کے ذریعہ جعلی یا چھیڑ چھاڑ کی فہرست میں شامل تھی۔ محکمانہ آرڈر ملنے کے بعد ضلعی سطح پر ایسے اساتذہ کی نشاندہی کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے خدمتا ختم کرنے کے لئے کارروائی کی تھی ۔ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ کچھ اساتذہ تو عدالت بھی گئے۔ اب ایک بار پھر محکمانہ سطح پر ضلع میں 32 اسسٹنٹ ٹیچر کے خلاف جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔